19/March/2023

شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیدی

👁️ 47 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیدی

شاہ سلمان نے ایرانی صدر کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیدی

ریاض (ڈیلی اردو) سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو سعودی عرب آنے کی دعوت دے دی۔

تہران سے خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر کے نائب چیف آف اسٹاف برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ریاض مدعو کر لیا۔

محمد جمشیدی نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایرانی صدر کے نام خط میں ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا نے ایران سعودی مضبوط اقتصادی اور علاقائی تعاون پر بھی زور دیا ہے۔

محمد جمشیدی کے مطابق ایرانی صدر رئیسی نے سعودی فرمانروا کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایران، سعودی عرب سے تعاون بڑھانے کےلیے تیار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی طرف سے ابھی ایسے کسی خط کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب نے 10 مارچ کو دو طرفہ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C