13/January/2021

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا سپین وام میں آپریشن، 2 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا سپین وام میں آپریشن، 2 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا سپین وام میں آپریشن، 2 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے سپین وام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے نتیجے میں پاکستان فوج کے دو اہلکار بھی ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والوں میں سپاہی حزیف اللہ اور سپاہی ضیاء الاسلام شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں سپاہی سید عالم ، سپاہی اسد اور مستا غیز شامل ہے۔

ہلاک دہشتگروں کی شناخت سلیم اور بختان اللہ کے نام سے ہوئی، دونوں دہشتگرد بارودی سرنگیں بنانے میں ماہر تھے۔ لاشیں مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد ہوا جسے سیکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیا۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے اس علاقے میں ذرائع ابلاغ کی رسائی حاصل نہ ہونے کے سبب حکام کے ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C