شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 3 دہشت گرد اور 6 فوجی ہلاک
👁️ 31 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں جھڑپ، 3 دہشت گرد اور 6 فوجی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو/بی بی سی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دیردونی میں دہشت گردوں اور پاکستان کی فوج کے اہلکاروں میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ میں دہشت گردوں کے حملے میں سیکورٹی فورسز کے حوالدار سلیم خان، نائیک جاوید، سپاہی بسمہ اللہ، سپاہی راجب علی، سپاہی بلال، اور سپاہی قدیر ہلاک ہوگئے۔ #NorthWaziristan #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) May 4, 2023
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں دہشتگروں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں چھ اہلکار ہلاک جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے اور دو زخمی ہوئے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے اہلکاروں میں ٹانک سے تعلق رکھنے والے حوالدار سلیم خان،کوہاٹ سے نائیک جاوید اقبال، بنوں کے سپاہی نذیر خان، مردان سے تعلق رکھنے والے سپاہی حضرت بلال، ضلع اورکزئی کے سپاہی سید رجب حسین اور ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سپاہی بسم اللہ جان شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15537 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C