شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک، 2 گرفتار
👁️ 30 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 2 دہشت گرد اور 2 اہلکار ہلاک، 2 گرفتار
راولپنڈی (ک م) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 2 اہلکار اور 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1630160790077706242?t=A-kjKh2BflQ1-evyKotEZg&s=19
فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے، جن میں باجوڑ کے 25 سالہ سپاہی عمران اللہ اور اپر دیر کے 21 سالہ سپاہی افضال خان شامل ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریشن بھی کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C