شمالی وزیرستان میں مچی خیل چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
👁️ 40 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں مچی خیل چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں اطلاعات کے مطابق ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں سکیورٹی اہلکاروں سمیت 7 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1746905754077180356?t=y2GX6hAkDw7Fnt7H861Gfg&s=19
شمالی وزیرستان سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بروز سوموار کو دوپہر پانچ بجے کے قریب میر علی میں مچی خیل چیک پوسٹ پر پیش آیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے مچی چیک پوسٹ پر موجود سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر دھماکہ حملہ کیا۔
بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں سوار مبینہ خودکش حملہ آوار نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرادی۔
عینی شاہدین نے کہا کہ حملے میں پرائیوٹ گاڑیوں بھی نقصان پہنچا ہے جو چیک پوسٹ قریب کھڑی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے ایک اہلکار نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ حملے میں متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ زخمی اہلکاروں اور عام شہریوں کو میرانشا سکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آوازایں دور دور تک سنی گئیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے تمام راستوں کو بند کیا ہے کسی کو چیک پوسٹ کے قریب آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر روخانزیب خان نے صحافیوں کو بتایا کہ خودکش حملے میں عصمت اللہ، شہزاد خان، سدا علی، دین محمد اور نعیم اللہ زخمی ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو میران شاہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او کے مطابق حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب حافظ گل بہادر گروپ کے جیش عمری بریگیڈ نے مچی خیل چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فوجی آپریشن، 29 جنگجو ہلاک
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
عباس عراقچی کی بغداد میں عراقی وزیرِاعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں
29/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
'سفرِ عشق' پروگرام پر تنازع،:جیو نیوز نے محرم نشریات پر معافی مانگ لی
29/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
لبنان: حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی پلاٹون کمانڈر ہلاک
29/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 9 سالہ بچہ ہلاک، خاتون زخمی
29/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا جنوبی شام میں آپریشن، متعدد ’مسلح شدت پسند‘ ہلاک
29/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8867 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4643 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3482 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2484 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2243 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1930 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C