صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے خطرہ ہیں، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
👁️ 110 بار دیکھا گیا
صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کیلئے خطرہ ہیں، سکریٹری جنرل اقوام متحدہ
جینیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے کہا ہے کہ صحافیوں کے خلاف غلط معلومات، نفرت انگیز تقریر اور صحافیوں پر حملے دنیا بھر میں آزادی صحافت کے لیے خطرہ ہیں۔
1993 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ہر سال 3 مئی کو منائے جانے والے عالمی یوم آزادی صحافت پر سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کاکہنا تھا کہ آزادی صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد ہے، صحافت ہم سب کو حقائق فراہم کرتی ہے لیکن دنیا کے ہر کونے میں آزادی صحافت پر حملہ ہو رہا ہے۔
All our freedom depends on press freedom.
But in every corner of the world, freedom of the press is under attack.
On #WorldPressFreedomDay & every day, the world must stand with journalists as they stand for the truth. pic.twitter.com/9bdDzTv4QY
— António Guterres (@antonioguterres) May 3, 2023
سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کےاس پیغام کی ایک وڈیو جنرل اسمبلی ہال میں عالمی یوم صحافت کی 30ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران چلائی گئی جس میں دنیا بھر سے ممتاز صحافی اور میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے سربراہان اس تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔
افتتاحی کلمات میں اقوام متحدہ کی ثقافتی ایجنسی یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل آڈری ازولے نے کہا کہ 2022 صحافت کے لئے سب سے مہلک سال تھا، گزشتہ سال 86 صحافی مارے گئے جن میں زیادہ تر جنگی علاقوں سے باہر تھےجن میں سے اکثر اپنے خاندان کے ساتھ تھے۔
انہوں نےمزید کہا کہ سینکڑوں صحافیوں پر خطرناک حملے کیے گئے یا انہیں قید کیا گیا، ان حالات کے پیش نظر صحافیوں کی حفاظت صرف صحافیوں یا بین الاقوامی تنظیموں کا معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ پورے معاشرے کا معاملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سائبر اسپیس میں صحافیوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں، 2021 کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چار میں سے 3 خواتین صحافی آن لائن ہراساں کیے جانے کا شکار ہوئی ہیں، جس سے یونیسکو کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے تحفظات کو بڑھانے کے لیے سفارشات جاری کرنے پر مجبور کیا۔
جنرل آڈری ازولے نے توجہ دلائی کہ یہ چیلنجز عین اس وقت درپیش ہیں جب صحافیوں کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیونکہ ڈیجیٹل دور کی آمد نے معلومات کا پورا منظر نامہ تبدیل کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ انٹرنیٹ نے معلومات اور اظہار کے لیے نئے راستے کھولے ہیں لیکن وہیں اس کو غلط معلومات اور سازشی نظریات کے لیے بھی استعمال کیا جارہا ہے، ہم اس وقت ایک دوراہے پر کھڑے ہیں کیونکہ ہمارا موجودہ راستہ ہمیں باخبر عوامی مباحثوں سے دور لے جا رہا ہے۔
انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے پر زور دیا کہ معلومات عوام کی بھلائی میں ہونی چاہیے، یونیسکو ڈیجیٹل دور میں میڈیا اور معلومات کی خواندگی میں تعلیمی پالیسیاں تیار کرنے کے لیے تقریباً 20 ممالک کی مدد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہا ہے، یہ دن منانے کا مقصد پیشہ وارانہ فرائض کی بجا آوری کے دوران صحافیوں اور صحافتی اداروں کو درپیش مشکلات، مسائل، دھمکی آمیز رویوں اور زندگیوں کو درپیش خطرات کے متعلق قوم اور دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 481 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C