صدارتی ریفرنس کیس: انور منصور اور فروغ نسیم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
صدارتی ریفرنس کیس: انور منصور اور فروغ نسیم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے، جسٹس قاضی فائز عیسی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) صدارتی ریفرنس کیخلاف کیس میں جسٹس قاضی فائز عیسی نے متفرق درخواست جمع کرادی۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے درخواست میں کہا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان نے ججز کیخلاف توہین آمیز بیان دیا، یہ بیان انہوں نے عدالت میں فروغ نسیم کی موجودگی میں دیا جنہوں نے عدالت میں اس سے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا، بیان پہلے سے طے شدہ اور تیاری کیساتھ تھا اور کسی سوال کے جواب میں نہیں دیا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ انور منصور اور فروغ نسیم توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، انور منصور ٹی وی پر بھی کہہ چکے کہ انہوں نے بیان حکومتی معلومات پر دیا۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے شہزاد اکبر کی تعیناتی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ شہزاد اکبر کی بطور چیئرمین اثاثہ جات ریکوری یونٹ تعیناتی غیرقانونی ہے، یہ یونٹ کس نے بنایا اور چیئرمین کس نے تعینات کیا؟ کیا چیئرمین کی تعیناتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوئی؟ کیا شہزاد اکبر نے اپنے اثاثے اور اہلخانہ کی شہریت ظاہر کی؟ معاون خصوصی آئینی عہدہ نہیں اور نہ اس کا حکومتی امور سے کوئی تعلق ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسی نے موقف اختیار کیا کہ سابق اٹارنی جنرل انور منصور خان کے ججز کیخلاف بیان کو مرکزی درخواست اور ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حزب اللہ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، اسرائیل وزیر قومی سلامتی
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کرم میں گھر پر ڈرون حملہ، ماں بیٹے سمیت 4 افراد ہلاک، 8 زخمی
16/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
سوڈان میں 5 ماہ کے دوران ڈرون حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری ہلاک
16/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز اور جزیرہ قشم کے قریب تین دھماکوں کی آوازیں، ایرانی حکام خاموش
16/June/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
جنگ ختم نہیں ہوئی، اسرائیل مزید سخت اقدامات کریگا، وزیرِاعظم نتن یاہو
16/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ڈیرہ بگٹی میں تیل و گیس کمپنی کی سروے ٹیم پر حملہ، دو افراد ہلاک
16/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C