طالبان کے’اخلاقی قوانین‘ نے افغانستان کی تنہائی میں مزید اضافہ کیا ہے، اقوام متحدہ
👁️ 106 بار دیکھا گیا
طالبان کے’اخلاقی قوانین‘ نے افغانستان کی تنہائی میں مزید اضافہ کیا ہے، اقوام متحدہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/وی او اے) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے پیر کو طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں نام نہاد اخلاقیات کے قوانین کے حالیہ نفاذ پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جو خواتیں کو آواز اٹھانے سے روکنے یا لوگوں کے سامنے اپنے چہرے اور جسم ڈھانپنے کا حکم دیتے ہیں۔
وولکر ترک نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں کہا کہ نئے قوانین پہلے سے موجود ان قوانین کے ساتھ ساتھ نافذ کیے گئے ہیں جن میں افغان لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول جانے، طالبات کو یونیورسٹی کی تعلیم تک رسائی کرنے سے روکنے اور عوامی زندگی اور روزگار کے مواقع تک خواتین کی رسائی محدود کی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر کا کہنا تھا کہ میں یہ سوچ کر کانپ جاتا ہوں کہ افغانستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے مسعقبل میں کیا ہے۔ ملک کی آدھی آبادی پر یہ جابرانہ کنٹرول آج کی دنیا میں واحد مثال ہے۔
انہوں نے اخلاقی قوانین کو اشتعال انگیز اور منظم صنفی ظلم و ستم کے مترادف قرار دیتے ہوئے خبردارکیا کہ خواتین پر سخت پابندیاں، افغانستان کو مزید تنہا کر رہی ہیں اور اسے تکلیف اور مشکلات کے راستے پر لے جا رہی ہیں۔
ترک کا کہنا تھا کہ یہ قوانین بڑے پیمانے پر ترقی کے عمل کو روک کر اس ملک کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیں گے۔
افغانستان میں انسانی زندگی کی صورت حال پر نظر رکھنے سے متعلق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے رچرڈ بینیٹ نے بھی جنیوا میں پیر کو ہونے والے اجلاس میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طالبان نے انہیں حال میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق جائزہ لینے کے لیے ملک کا دورہ کرنے سے روک دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اخلاقیات کا قانون، تین سال قبل طالبان کے ملک پر دوبارہ کنٹرول حاصل کیے جانے کے بعد انسانی حقوق کے احترام سے متعلق جبر میں ایک نئے مرحلے کی جانب اشارہ کرتا ہے۔
اخلاقیات کے قانون کا مسودہ 114 صفحات اور 35 ابواب پر مشتمل ہے جسے طالبان نے پچھلے مہینے نافذ کیا تھا۔ اس قانون میں مختلف کارروائیوں اور مخصوص طرز عمل کا خاکہ پیش کیا گیا ہے جس پر عمل کرنا یا جس سے بچنا، طالبان اسلامی قانون کی اپنی سخت تشریح کے مطابق افغان مردوں اور عورتوں کے لیے لازمی سمجھتے ہیں۔
ان پابندیوں کے تحت افغان خواتین کو اپنے سرپرست مرد کے بغیر سفر کرنے سے منع کیا گیا ہے، انہیں عوام میں خاموش رہنے، سر سے پاؤں تک خود کو اپنے چہرے سمیت لازمی طور پر ڈھانپنے اور خواتین اور غیر متعلقہ مردوں کے درمیان آنکھ ملا کر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔
یہ قانون طالبان کی متنازعہ وزارت کو یہ اختیار دیتا ہے کہ وہ نیکی کو فروغ دینے اور برائی کو روکنے کے لیے اس کا سختی سے نفاذ کرے۔
طالبان رہنماؤں نے پیر کے اقوام متحدہ کے دعوؤں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، لیکن انہوں نے اخلاقی قوانین پر سابق بین الاقوامی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔
اخلاقیات نافذ کرنے والی وزارت کے اہل کاروں کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کی بیخ کنی کریں۔
اخلاقی قوانین کے تحت زبانی انتباہ سے لے کر جرمانے اور قید تک کی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ اخلاقی جرائم میں غیر ازدواجی جنسی تعلقات، ہم جنس پرستی، زندہ چیزوں کی تصویر کشی اور غیر مسلموں سے دوستی کرنا شامل ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حال ہی میں کہا تھا کہ ’غیر مسلموں کو چاہیے کہ وہ اعتراضات کرنے سے پہلے اسلامی قوانین کے بارے میں آگاہی حاصل کریں اور اسلامی اقدار کا احترام کریں‘۔
ابھی تک کسی بھی ملک نے افغانستان پر طالبان کی حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا جس کی وجہ انسانی حقوق سے منسلک تحفظات اور بالخصوص خواتین کے ساتھ جابرانہ سلوک ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8821 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4543 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3262 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2445 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2084 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1889 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C