عالمی برادری طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، اخوندزادہ کا مطالبہ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
عالمی برادری طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے، اخوندزادہ کا مطالبہ
کابل (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) افغان طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کابل میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کرے۔ ان کے مطابق بیرونی دنیا کے ساتھ سفارتی تعلقات سے افغان عوام کی مشکلات کے حل میں مدد ملے گی۔
کابل میں سخت گیر طالبان کی حکومت گزشتہ برس اگست میں قائم ہوئی تھی، جسے اب آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے۔ اب تک لیکن دنیا کے کسی بھی ملک نے کابل میں برسراقتدار اس حکومت کو باقاعدہ طور پر نہ تو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی اس کے ساتھ سفارتی روابط قائم کیے ہیں۔
جب سے افغانستان میں طالبان دوبارہ اقتدار میں آئے ہیں، عوامی زندگی سے ملکی خواتین کے ایک بار پھر بتدریج اخراج کا عمل بھی جاری ہے۔
عید کا پیغام
افغان طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے چند ہی روز بعد رمضان کے اسلامی مہینے کے اختتام پر منائے جانے والے عید الفطر کے مذیبی تہوار کی مناسبت سے اپنے ایک تحریری پیغام میں جمعہ 29 اپریل کے روز کہا کہ آج کے دور میں دنیا سمٹ کر ایک چھوٹا سا گاؤں بن چکی ہے اور طالبان کی حکومت کے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیے جانے اور اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام سے افغان عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔
اپنے اس پیغام میں اخوندزادہ نے خواتین کے حقوق او لڑکیوں کے لیے ملک بھر کے ہائی اسکولوں کو دوبارہ کھولنے جیسے ان موضوعات کے بارے میں کچھ نہ کہا، جن کا بین الاقوامی برادری کی طرف سے مسلسل مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
اس کے برعکس طالبان کے لیڈر نے کہا، ”موجودہ حکومت کو تسلیم کرنے کا عمل اس لیے پہلے مکمل کیا جانا چاہیے کہ پھر ہم سفارتی ضابطوں اور اصولوں کے مطابق اپنے مسائل کے باقاعدہ حل کے لیے نتیجہ خیز کوششیں کر سکیں۔‘‘
اخوندزادہ برسوں سے منظر عام پر نہیں آئے
طالبان کے رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ گزشتہ کئی برسوں سے منظر عام پر نہیں آئے۔ وہ ایک رہنما کے طور پر عمومی سیاسی چکا چوند سے دور افغان شہر قندھار میں رہتے ہیں، جسے طالبان تحریک کا فکری مرکز سمجھا جاتا ہے۔
اس پس منظر میں اخوندزادہ نے عید الفطر کی نسبت سے اپنے بیان میں کہا، ”اس میں کوئی شبہ نہیں کہ آج کی دنیا سمٹ کر ایک گاؤں بن چکی ہے۔ افغانستان کا عالمی امن اور سلامتی میں اپنا ایک کردار ہے اور اسے پورا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری اسلامی امارت افغانستان کو تسلیم کرے۔‘‘
عالمی برادری کی خواہش
افغانستان میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے ان کی حکومت کے اقدامات پر مسلسل نظر رکھنے والی بین الاقوامی برادری کی خواہش ہے کہ طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے اور ہندو کش کی اس ریاست کے لیے انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کو ملک میں خواتین کے حقوق کی بحالی سے مشروط کیا جانا چاہیے۔
گزشتہ برس اگست سے اب تک ہزارہا افغان خواتین اپنی سرکاری ملازمتوں سے محروم ہو چکی ہیں۔ افغان خواتین کو ملک سے رخصتی حتیٰ کہ ایک سے دوسرے شہر تک سفر کی بھی تب تک اجازت نہیں دی جاتی جب تک کہ ان کا کوئی محرم مرد ان کے ہمراہ نہ ہو۔
ہیبت اللہ اخوندزادہ کی عمر 70 اور 80 برس کے درمیان ہے اور وہ 2016ء سے سخت گیر مذہبی سوچ کے حامل افغان طالبان کے نظریاتی رہنما چلے آ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15526 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11811 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5098 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C