18/August/2026

عراق:کرکوک میں فضائیہ کی کارروائی، داعش کے ٹھکانے میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک

👁️ 98 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق:کرکوک میں فضائیہ کی کارروائی، داعش کے ٹھکانے میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک

عراق:کرکوک میں فضائیہ کی کارروائی، داعش کے ٹھکانے میں موجود تمام دہشتگرد ہلاک

بغداد(ڈیلی اردو)عراق کے صوبہ کرکوک میں عراقی فضائیہ نے داعش کے ایک مبینہ ٹھکانے کو دو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ٹھکانے کو مکمل طور پر تباہ اور وہاں موجود تمام دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

 

عراقی سکیورٹی میڈیا سیل کے مطابق کارروائی کرکوک آپریشنز کمانڈ کے علاقے وادی زغیتون میں کی گئی۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر علاقے میں داعش کے عناصر کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

 

بیان کے مطابق عراقی ایف سولہ طیاروں نے ہدف پر دو الگ فضائی حملے کیے۔ کارروائی میں داعش کا ٹھکانہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ اس میں موجود تمام دہشتگرد مارے گئے۔

 

سکیورٹی حکام کے مطابق فضائی کارروائی کی منصوبہ بندی اور نگرانی مسلح افواج کے سربراہ کے دفتر میں قائم ہدفی کارروائیوں کے مرکز کے تعاون سے کی گئی، جبکہ فوجی انٹیلی جنس کی فراہم کردہ معلومات کو آپریشن میں استعمال کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C