14/August/2026

عراق: الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب ڈرون کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا گیا

👁️ 87 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
عراق: الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب ڈرون کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا گیا

عراق: الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب ڈرون کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کردیا گیا

بغداد(ڈیلی اردو) عراق کے صوبہ دیالیٰ میں الخالص اور بعقوبہ کے درمیان سڑک پر الحشد الشعبی کے ایک مرکز کے قریب ایک ڈرون ملنے کے بعد سکیورٹی فورسز کی خصوصی ٹیم نے اسے کنٹرولڈ دھماکے کے ذریعے ناکارہ بنا دیا۔

 

عراقی میڈیا کے مطابق ڈرون سڑک کے قریب لاوارث حالت میں ملا تھا۔ سکیورٹی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد اسے محفوظ طریقے سے دھماکے سے تباہ کردیا۔

 

حکام کے مطابق کارروائی کے دوران کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کا مالی نقصان ہوا۔ ابتدائی اطلاعات میں امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ڈرون گزشتہ چند ماہ کے دوران علاقے میں بڑھتی ہوئی سکیورٹی اور فوجی کشیدگی کے دوران گرنے کے بعد وہیں موجود تھا۔

 

 

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C