عراق: مقتدیٰ الصدر کا ایک سال کیلئے اپنی تحریک معطل کرنے کا اعلان
👁️ 68 بار دیکھا گیا
عراق: مقتدیٰ الصدر کا ایک سال کیلئے اپنی تحریک معطل کرنے کا اعلان
بغداد (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) عراق کے بااثر شیعہ عالم اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے جمعے کے روز اپنے کچھ پیروکاروں میں “بدعنوانی” کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیاہے کہ وہ ااپنی تحریک کو ایک سال کے لیے معطل کر دیں گے۔
جمعے کے روز، عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلان کیا ہےکہ ایک تفتیشی عدالت نے مقتدیٰ الصدر کی صدرسٹ تحریک کے اندر ایک دھڑے کے 65 مبینہ ارکان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے، اور انہیں ایک خلل ڈالنے والے “گینگ” سے تعبیر کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں، الصدر نے کہا، ’’میں عراق کے لیے ایک مصلح بننا چاہتا ہوں، اور میں تحریک کی اصلاح نہیں کر سکتا۔ اور خاص طور پر اس صورت حال میں جب کہ اس میں کچھ بدعنوان بھی موجود ہیں جس کی وجہ سے اس کی قیادت جاری رکھنے میں نقصان ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ نماز جمعہ جیسی مذہبی سرگرمیوں کے علاوہ تحریک کی تمام سرگرمیاں منجمد کر دیں گے۔
الصدر نے نئی کابینہ کی تشکیل میں تقریباً ایک سال کے تعطل کے بعد گزشتہ اگست میں سیاست سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
ان کی پارٹی نے اکتوبر 2021 کے پارلیمانی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں، لیکن وہ اکثریتی حکومت حاصل کرنے کے لیے کافی نہیں تھیں۔
الصدرکی جانب سےاپنے ایران کے حمایت یافتہ شیعہ حریفوں کے ساتھ مذاکرات سے انکار اور اس کے بعد مذاکرات سے باہر نکلنے نے ملک کو سیاسی غیر یقینی صورتحال اور اتار چڑھاؤ کی طرف دھکیل دیا۔
الصدر کی جانب سے سیاست سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد، ان کے سینکڑوں مشتعل پیروکاروں نے سرکاری محل پر دھاوا بول دیا اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ کم از کم 15 مظاہرین مارے گئے۔
الصدر نے قوم پرستی پر مبنی بیانات اور اصلاحات کے وعدوں کے ساتھ پیروکاروں کا ایک بڑا ابیس حاصل کیا ہے، جن میں سے اکثر کا تعلق عراق کے معاشرے کے غریب ترین طبقوں سے ہے۔
ان کے بہت سے حامی پہلے ان کے والد کے پیروکار تھے، جو شیعہ مسلک کی ایک قابل احترام شخصیت تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ڈی آئی خان : درابن تھانے پر حملے کی کوشش ناکام، مسلح حملہ آور فرار
06/September/2026 👁️ 35 بار دیکھا گیا
چاغی : نجی کانوں سے اغوا کیے گئے تمام 7 افراد بحفاظت بازیاب
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شام :وزارت دفاع سے منسوب بھرتی فارم پر مذہبی سوالات، سوشل میڈیا پر شدید بحث
06/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں امن و استحکام معاشی ترقی کی بنیاد ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
06/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، 21 دہشتگرد ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
کوئٹہ : شالکوٹ تھانے پر دستی بم حملہ، پولیس اہلکار اور راہگیر زخمی
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7391 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5086 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C