عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز مسترد کر دی
👁️ 100 بار دیکھا گیا
عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کی تجویز مسترد کر دی
ریاض (ڈیلی اردو/وی اواے/رائٹرز) عرب ممالک نے غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کردیا ہے اور صدر ٹرمپ کے مطالبے کے خلاف مشترکہ مؤقف اختیار کیا ہے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ہفتے کو عرب ممالک کے اجلاس میں سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات، مصر، فلسطینی اتھارٹی اور عرب لیگ کےعہدیداروں اور وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
عرب رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے ناقابلِ تنسیخ حق سے سمجھوتہ کرنے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ پھر چاہے یہ کوشش فلسطینیوں کی کسی اور جگہ آبادکاری، انخلا یا انہیں اپنی زمین سے منتقل کرنے کی کسی بھی صورت میں ہو۔
عرب وزرائے خارجہ کے مطابق وہ دو ریاستی حل کی بنیاد پر مشرقِ وسطیٰ میں منصفانہ اور جامع امن کے لیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ قاہرہ میں عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ غزہ کھنڈر بن چکا ہے اس لیے مصر اور اردن کو غزہ سے فلسطینیوں کو قبول کر لینا چاہیے۔
اسرائیل اور فلسطینی عسکری تنظیم حماس کے درمیان 15 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے نتیجے میں غزہ کا بڑا حصہ کھنڈر میں بدل چکا ہے۔ فریقین کے درمیان گزشتہ ماہ ہی امریکہ، قطر اور مصر کی ثالثی میں جنگ بندی معاہدہ طے پایا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کو اس خیال کو مسترد کر دیا تھا کہ مصر غزہ کے لوگوں کی نقل مکانی میں سہولت فراہم کرے گا۔
انہوں نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی مصر منتقلی کی صورت میں مصری اپنی ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔
واضح رہے کہ اردن میں پہلے ہی لاکھوں فلسطینی مقیم ہیں جب کہ ہزاروں فلسطینی مصر میں بھی رہتے ہیں۔ دونوں ہی ملکوں کی وزارتِ خارجہ نے حالیہ دنوں میں ٹرمپ کی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
عرب وزرا نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد کرنے کے مصر کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا ہے جس میں غزہ کی تعمیرِ نو پر توجہ دی جائے گی۔ تاہم کانفرنس کے لیے اب تک کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4557 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C