علوی مسجد پر بم دھماکہ، شام فرقہ وارانہ آگ کی لپیٹ میں
👁️ 235 بار دیکھا گیا
علوی مسجد پر بم دھماکہ، شام فرقہ وارانہ آگ کی لپیٹ میں
دمشق (ڈیلی اردو) شام میں انسانی حقوق کے ایک گروپ نے بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے علوی مذہبی اقلیت کے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی اور اس دوران دو افراد ہلاک ہو گئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے مقامی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دو لاشیں ایک مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ہیں۔
شامی حکام نے فائرنگ کی تصدیق نہیں کی لیکن کہا کہ انہوں نے ’’صورتحال پر قابو پا لیا‘‘ ہے۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ سابق حکمران بشار الاسد کی حکومت کے ’’بچ جانے والے کچھ عناصر‘‘ نے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تھا۔
یہ واقعہ حمص شہر میں ایک علوی مسجد میں بم دھماکے کے دو دن بعد رونما ہوا ہے۔ اس بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد کے ہلاک جبکہ اٹھارہ زخمی ہوئے تھے۔
اس حملے کے بعد ہزاروں مظاہرین الاذقیہ، طرطوس اور دیگر شہروں میں جمع ہوئے۔ حکام نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ دھماکہ خیز مواد مسجد کے اندر نصب کیا گیا تھا لیکن جمعے کو ہوئے اس دھماکے کے سلسلے میں ابھی تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہوئی۔
شام کے ایک کم معروف گروپ سرایا انصار السنہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ٹیلیگرام پر بیان جاری کیا تھا کہ حملے کا مقصد علوی فرقے کے ارکان کو نشانہ بنانا تھا۔ علوی فرقہ شیعہ اسلام کی ایک شاخ ہے، جسے سخت گیر اسلام پسند ’غیر مسلم‘ قرار دیتے ہیں۔
شام کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی کہ طرطوس میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم پھینکنے سے سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زخمی ہوئے، اور الاذقیہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔
دسمبر سن 2024 میں صدر بشار الاسد کی معزولی کے بعد شام میں متعدد مرتبہ ایسی جھڑپیں رونما ہو چکی ہیں۔ حکومتی اہلکاروں نے جمعے کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C