غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، برطانوی وزیراعظم
👁️ 78 بار دیکھا گیا
غرب اردن کا اسرائیل سے الحاق عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، برطانوی وزیراعظم
لندن (ڈیلی اردو/مرکز اطلاعات فلسطین) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کو اسرائیلی ریاست میں شامل کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غرب اردن پر اسرائیل کی خود مختاری بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ برطانیہ اسرائیل کے اس منصوبے کو کسی صورت میں قبول نہیں کرے گا۔
عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے ایک اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں کہا ہےکہ میں پوری امید کرتا ہوں کی اسرائیل غرب اردن کے الحاق کے اعلان سے دست بردار ہوجائے گا۔ اگر اسرائیلی حکومت نے الحاق کے اعلان پرعمل درآمد کردیا تو برطانیہ اسے کسی صورت میں قبول نہیں کرےگا۔
برطانیہ کا سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے عرب علاقوں کے بارے میں موقف واضح ہے۔ ان علاقوں کا مستقبل فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات میں پوشیدہ ہے۔ اسرائیل یک طرفہ طور پر فلسطینی علاقوں کے الحاق کے پروگرام پرعمل درآمد نہیں کرسکتا۔ اگر اسرائیل ایسا کرتا ہے تو اسے بین الاقوانی قانون توڑنے مترادف قرار دیا جائے گا۔
اپنے مضمون میں بورس جانسن نے لکھا کہ اسرائیل کے ایک دوست کی حیثیت سے میں مشورہ دیتا ہوں کہ تل ابیب فلسطینی علاقوں کے الحاق کے پروگرام پرعمل درآمد نہ کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C