غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں و خواتین سمیت 84 فلسطینی ہلاک
👁️ 215 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی فضائی حملوں میں بچوں و خواتین سمیت 84 فلسطینی ہلاک
غزہ(ڈیلی اردو) غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 84 فلسطینی شہری ہلاک ہوئے، جن میں 22 بچے اور متعدد خواتین شامل ہیں۔ یہ حملے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ اور جنوبی غزہ کے خان یونس کے قریب یورپی اسپتال کے اطراف میں کیے گئے، جہاں متعدد رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، صرف جبالیہ کیمپ میں 48 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 22 بچے شامل تھے۔ اسپتالوں اور مقامی حکام نے بتایا کہ حملوں کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔
خان یونس کے یورپی اسپتال کے قریب بھی اسرائیلی فضائی حملے کیے گئے، جس سے اسپتال کے اطراف میں شدید تباہی ہوئی اور طبی سہولیات متاثر ہوئیں۔
ان حملوں کے بعد غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ 90 فیصد سے زائد آبادی کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے، جبکہ خوراک اور ادویات کی فراہمی بھی محدود ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق، غذائی قلت کے باعث درجنوں بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جس کا مقصد اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی کم کرنا اور انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ تاہم، موجودہ صورتحال میں جنگ بندی کے امکانات معدوم نظر آ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5494 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C