غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدید لڑائی
تل ابیب + غزہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیل اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین جنگ بندی کی امیدیں معدوم ہونے کے ساتھ دونوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، لڑائی میں اب تک درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں جن میں ایک کے سوا سب فلسطینی تھے۔
خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق کشیدگی کم کرنے کے بین الاقوامی مطالبات کے ساتھ پُرتشدد کارروائیاں جاری ہے، یورپی یونین نے ’فوری طور پر جامع جنگ بندی‘ پر زور دیا ہے۔
اسرائیل نے اعلان کیا کہ وہ گنجان آباد فلسطینی علاقے میں ’اسلامی جہاد کے اہداف پر حملہ‘ کر رہا ہے، جب کہ اے ایف پی کے صحافیوں نے غزہ شہر پر فضائی حملے ہوتے دیکھے۔
اس دوران غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب اسرائیلی بستیوں میں آنے والی آگ کی وارننگ کے ساتھ ساتھ مقبوضہ مغربی کنارے میں یروشلم کے قریب بھی اسرائیلی بستی میں سائرن بجنے لگے۔
تشدد کا یہ مرحلہ منگل کو شروع ہوا تھا جب اسرائیل نے اسلامی جہاد گروپ کے تین سرکردہ ارکان کو قتل کردیا تھا جب کہ بعد میں ہونے والے حملوں میں بھی کم از کم تین دیگر اعلیٰ شخصیات ہلاک ہوئیں۔
یہ حملے جمعرات کی رات وسطی اسرائیل کے شہر رحوفوت میں ایک راکٹ کے حملے میں ایک شہری کی ہلاکت کے بعد کیے گئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک کم از کم 33 فلسطینی مارے جاچکے ہیں جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
حماس گروپ کے زیر اقتدار ساحلی علاقے میں روزمرہ کی زندگی بڑی حد تک ٹھپ ہو کر رہ گئی ہے، جب کہ اسرائیل نے غزہ کے قریب اپنے شہریوں سے کہا تھا کہ وہ بم شیلٹر کے قریب رہیں۔
قبل ازیں جنگ بندی طے پانے کی محتاط امید ظاہر کی گئی، اسلامی جہاد کے ذرائع نے کہا کہ قاہرہ کا تیار کردہ ایک معاہدہ گروپ کی قیادت کے درمیان گردش کررہا ہے، بعدازاں انہوں نے کہا کہ اسرائیل ’جنگ بندی کی مصر کی کوششوں میں خلل ڈال رہا ہے‘۔
رواں ہفتے غزہ پر فضائی حملوں کی تجدید کے فیصلے کی اجازت اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دی تھی، جو دسمبر میں انتہائی دائیں بازو اور قدامت پسند یہودی اتحادیوں کے ساتھ اقتدار میں واپس آئے تھے۔
وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں تشدد کے نتیجے میں 110 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروسز نے 5 ایسے افراد کا علاج کیا ہے جنہیں شیشے لگنے یا راکٹ فائر سے دھماکے سے زخمی ہوئے تھے۔
لبنان میں ریلیاں
امریکا، جس نے یورپی یونین کے ساتھ مل کر اسلامی جہاد اور حماس کو دہشت گرد گروپوں کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے، نے زور دیا ہے کہ ’تشدد میں کمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں‘۔
لبنان میں فلسطینیوں کی میزبانی کرنے والے متعدد پناہ گزین کیمپوں میں غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں۔
ملک کے سب سے بڑے پناہ گزین کیمپ کے گھر سیڈون میں مظاہرین نے نعرے لگائے کہ ’مزاحمت کرنے والے، تل ابیب پر حملہ کریں۔‘
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے رواں ہفتے اسلامی جہاد کے 170 اہداف کو نشانہ بنایا ہے جب کہ غزہ سے 860 سے زیادہ راکٹ فائر کیے گئے۔
اسرائیل کا یہ بھی کہنا تھا اس کے ایک چوتھائی راکٹ غزہ کے اندر ہی گرے جس میں نتیجے میں 3 بچوں سمیت 4 افراد جان سے گئے تاہم اسلامی جہادیا حماس نے اس الزام کا جواب نہیں دیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 10 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 9 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ: امریکہ، ایران مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل، 60 روز میں حتمی معاہدے کیلئے روڈ میپ پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C