غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی ہلاک
👁️ 54 بار دیکھا گیا
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 24 فلسطینی ہلاک
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/بی بی سی) فلسطین کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پر کیے گئے فضائی حملوں میں اب تک 24 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ ان کارروائیوں کے ذریعے غربِ اردن میں فلسطینی عسکریت پسند گروہ اسلامک جہاد (پی آئی جے) کو نشانہ بنا رہا ہے۔
ان حملوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں چھ بچے اور اسلامک جہاد کے سربراہ تيسير الجعبری سمیت دیگر جنگجو بھی شامل ہیں۔
اسرائیل کے مطابق یہ فضائی حملے پی آئی جے کے ’فوری خطرے‘ کے پیش نظر کیے گئے۔
ایک اسرائیلی اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعے سے اب تک اسرائیل پر فلسطین سے 300 راکٹ داغے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے داغے گئے اکثر راکٹ حملوں کو روکا گیا ہے۔ ان حالیہ واقعات نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان کشیدگی بڑھا دی ہے۔
آخری بار ایسا مئی 2021 میں ہوا تھا جب 11 روزہ جنگ کے دوران 200 فلسطینی اور ایک درجن اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔ اس کے بعد جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج نے متنبہ کیا ہے کہ اس حالیہ آپریشن ’بریکنگ ڈان‘ کا دورانیہ ایک ہفتے تک ہو سکتا ہے۔
ان فضائی حملوں کے علاوہ غزہ میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں اب تک مبینہ طور پر اسلامک جہاد کے لگ بھگ 19 اراکین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
سنیچر کو اسرائیلی علاقوں میں میزائل حملوں کی وارننگ دینے والے سائرن بجتے سنائی دیے۔ ایسی اطلاعات ہیں کہ غزہ میں کئی فضائی حملے کیے گئے ہیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ پی آئی جے کے مزید اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
فلسطینی طبی حکام نے غزہ کی پٹی پر فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ داری ’اسرائیلی جارحیت‘ پر عائد کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک 203 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اب تک علاقے کے سب سے بڑے مسلح گروہ حماس، جو پی آئی جے جیسے نظریات رکھتا ہے اور اس کے اقدامات کی معاونت کرتا ہے، نے اسرائیلی علاقوں کی جانب راکٹ نہیں داغے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بھی حماس کو نشانہ بنانے والے کسی فضائی حملے کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔
جمعے کو حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ مزاحمتی گروہ متحد ہیں۔ تاہم یہ ممکنہ طور پر اس لیے ان حملوں میں ملوث نہیں کیونکہ غزہ میں اس کی حکومت ہے اور اس کے بعض عملی تحفظات ہوسکتے ہیں۔
فلسطینی علاقوں میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زندگی مزید دشوار ہو گئی ہے۔ شمالی غربِ اردن میں پی آئی جے کے رہنما کی گرفتاری کے بعد اسرائیل نے غزہ کے ساتھ اپنے تمام راستے بند کر دیے تھے۔
مگر حماس کی حکمت عملی بدل سکتی ہے اگر غزہ میں شہری ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی ہے۔ اگر حماس بھی اس لڑائی میں شریک ہوتا ہے تو صورتحال مزید سنجیدہ ہوسکتی ہے۔
موجودہ حالات میں مصر اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کر سکتا ہے۔ مصری میڈیا کے مطابق قاہرہ کے حکام پی آئی جے کے ممکنہ وفد کی سنیچر کو آمد کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ غزہ سے قریب 200 راکٹ داغے گئے مگر اکثر کو اسرائیلی دفاعی نظام نے روک لیا ہے اور کسی اسرائیلی کی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔ اس کے مطابق 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں دو ہتھیاروں کی تنصیبات اور راکٹ بنانے کے لیے استعمال ہونے والے چھ مقامات شامل ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک نے دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر آپریشن کیا جس میں اہداف کا باریکی سے تعاقب کیا گیا۔ جبکہ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ’ہمیں نہیں معلوم یہ بات کہاں تک جائے گی۔۔۔ مگر اس میں وقت لگ سکتا ہے۔ یہ (آپریشن) مشکل اور طویل ہوسکتا ہے۔‘
اسرائیلی فوج کے مطابق اس کے اہداف کا تعلق پی آئی جے سے ہے۔ ان میں غزہ شہر میں فلسطین ٹاور کی رہائشی عمارت شامل ہے۔ اس پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں عمارت سے دھواں اٹھنے لگا تھا۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ تيسير الجعبری پی آئی جے کے سینیئر کمانڈر تھے اور وہ اسرائیلی شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگردی کے حملوں میں ملوث رہ چکے تھے۔
مقامی فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں پانچ سالہ آلا کدوم بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ایرانی شہر تہران کے دورے کے دوران پی آئی جے کے سیکریٹری جنرل زياد النخالہ کا کہنا تھا کہ ’ہم اس جارحیت کا ڈٹ کر جواب دیں گے اور اس لڑائی میں ہمارے لوگ فتح سے ہمکنار ہوں گے۔‘
’اس جنگ میں کوئی سرخ لکیر نہیں۔۔۔ تل ابیب مزاحمتی راکٹوں کی زد میں آئے ہیں۔‘
پیر کی رات کو اسرائیل نے بسیم سعدی کو گرفتار کیا تھا اور رپورٹ کی تھی کہ وہ پی آئی جی کے غرب اردن میں سربراہ ہیں۔
انھیں جینن کے علاقے میں قید میں رکھا گیا تھا۔ اسرائیلی عربوں اور فلسطینیوں کے حملوں کے نتیجے میں 17 اسرائیلی اور دو یوکرینی ہلاک ہوئے تھے اور دو حملہ آور ضلع جینن سے آئے تھے۔
غزہ کی پٹی 41 کلومیٹر طویل اور 10 کلومیٹر چوڑی ہے۔ اس کے ایک طرف بحیرہ روم اور اس کی سرحدیں اسرائیل اور مصر سے ملتی ہیں
بسیم سعدی کی گرفتاری کے بعد غزہ کے ساتھ اپنی سرحد پر موجود آبادیوں کی سکیورٹی کے لیے اقدامات کو مزید سخت کر دیا تھا اور انتباہ جاری کیا تھا کہ پی آئی جے شہریوں اور سپاہیوں پر حملے کرنا چاہتا ہے۔
پی آئی جے کو ایران کی حمایت حاصل ہے اس کا ہیڈ کوارٹر دمشق، شام میں ہے اور یہ غزہ میں موجود مضبوط ترین عسکریت پسند گروہوں میں سے ایک ہے۔
اس گروپ پر اسرائیل میں بہت سے حمل کرنے کا الزام ہے جن میں فائرنگ اور راکٹ حملے دونوں شامل ہیں۔
اسرائیل اور پی آئی جے نے سنہ 2019 میں پانچ روز تک جنگ کی تھی۔ یہ لڑائی بھی اسرائیل کی جانب سے ایک پی آئی جے کے کمانڈر کی ہلاکت کے بعد شروع ہوئی تھی۔ مرنے والے کمانڈر کے بارے میں اسرائیل نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اسرائیل پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس تشدد کے نتیجے میں 34 فلسطینی ہلاک ہوئے تھے اور 111 زحمی ہوئے تھے جبکہ 63 اسرائیلیوں کو بھی طبی امداد کی ضرورت پڑی تھی۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے 25 فلسطینی عسکریت پسند تھے جن میں سے وہ بھی شامل تھے جو راکٹ حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 171 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 316 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C