غیر قانونی تقرری کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور
👁️ 96 بار دیکھا گیا
غیر قانونی تقرری کیس: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور
کراچی (ڈیلی اردو) سندھ ہائیکورٹ نے سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسران کی غیر قانونی تقرری کے کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 9 جون کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسران کی غیر قانونی تقرری سے متعلق کیس کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عدالت میں پیش ہوئے۔
شاہد خاقان عباسی نے عدالت کو بتایا کہ سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت 2 افسران کی غیر قانونی تقرری کا الزام بے بنیاد ہے، پی ایس او میں سابق ایم ڈی پی ایس او سمیت دو افراد کی تقرری کی منظوری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دی تھی، ٹرائل کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوں نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی اور ارشد مرزا کی عبوری ضمانت پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض منظور کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کو 9 جون کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔
نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کا تقرر غیر قانونی طورپر کیا تھا ،احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں پچھلی بار ہائی جیکنگ کا کیس تھا اس بار پی ایس او کے ایم ڈی کو لگوانے کا کیس ہے۔
شاہد خاقان عباسی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلزپارٹی سے کوئی ملاقات نہیں ہو رہی، کیس کے حوالے سے ہی ان کا کراچی آنا ہوا ہے۔
چینی کمیشن کے حوالے سے سوال پر سابق وزیراعظم نے کہا جس کو بلایا گیا ہے وہ پیش ہوں، سب سے اہم یہ ہے کہ کمیشن کے سامنے وزیراعظم پیش ہوں، سندھ کے وزیراعلیٰ کا اس سے براہ راست کوئی تعلق نہیں۔
ن لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی نے صحافی کے سوال پر کہا کہ ہمارا جرم اللہ بہتر جانتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5087 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C