فرانسیسی صدر ماکروں کا سخت پیغام: اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
👁️ 210 بار دیکھا گیا
فرانسیسی صدر ماکروں کا سخت پیغام: اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا عندیہ
پیرس (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) فرانسیسی صدر ماکروں نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے اسرائیل سےغزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانس اسرائیل پر مسلسل دباؤ بڑھاتا آیا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔
فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھا تو فرانس اپنی پالیسی سخت کر سکتا ہے، جس میں ممکنہ طور پر اسرائیلی آبادکاروں پر لگائی جانے والی پابندیاں بھی شامل ہو سکتی ہیں۔
سنگاپور کے دورے کے موقع پر آج جمعہ 30 مئی کو وزیر اعظم لارنس وونگ کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماکروں نے کہا، ”انسانی ہمدردی کے تحت مہیا کی جانے والی امداد کی ناکہ بندی نے زمینی حالات کو ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ اگر آئندہ چند گھنٹوں یا دنوں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کوئی مثبت ردعمل نہ آیا، تو ہمیں اجتماعی طور پر اپنی پالیسی سخت کرنا پڑے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب بھی امید رکھتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت اپنے رویے میں تبدیلی لائے گی اور انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر امداد کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت پر عالمی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، جسے غزہ میں جاری صورتحال کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
ماکروں اس وقت سرکاری دورے پر سنگاپور میں موجود ہیں، جہاں وہ 30 مئی سے یکم جون تک جاری رہنے والے ایشیا کے اہم ترین سکیورٹی فورم ”شنگریلا ڈائیلاگ‘‘میں کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
جنگ بندی کی کوششیں ہنوز ناکام
ادھر غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں حماس اور اسرائیل کے درمیان گہرے اختلافات کے باعث اب تک ناکام ہیں۔ اسرائیل نے بڑھتے ہوئے عالمی دباؤ کے تحت 11 ہفتے طویل امدادی ناکہ بندی جزوی طور پر ختم کی ہے، اور اقوام متحدہ یا امریکا کے تعاون سے قائم ”غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن‘‘ کے ذریعے وہاں صرف محدود امداد پہنچانے ہی کی اجازت دی ہے۔
فرانسیسی صدر نے ایک بار پھر اس تنازعے کے سیاسی اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ماکروں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، جو نہ صرف اسرائیل کو ناراض کر سکتا ہے بلکہ مغربی دنیا میں پالیسی کی تقسیم کو مزید گہرا بھی کر سکتا ہے۔
فرانس اور سعودی عرب رواں سال 17 سے 20 جون تک اقوام متحدہ کے اشتراک سے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہے ہیں، جس کا مقصد فلسطینی ریاست کے لیے روڈ میپ طے کرنا اور اسرائیل کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے سات اکتوبر 2023 کو حماس کے جنوبی اسرائیل پر دہشت گردانہ حملے میں 1,200 افراد کی ہلاکت اور 251 کے یرغمال بنائے جانے کے بعد غزہ میں بھرپور فوجی کارروائی کا آغاز کیا تھا، جس میں حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 54,000 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جو دونوں فریقون کے درمیان کسی بھی سابقہ لڑائی میں مارے جانے والے افراد کے مقابلے میں بہت زیادہ تعداد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4553 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2088 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C