فرانس میں امیگریشن سے متعلق متنازعہ قانونی بل منظور
👁️ 172 بار دیکھا گیا
فرانس میں امیگریشن سے متعلق متنازعہ قانونی بل منظور
پیرس (ڈیلی اردو/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) فرانس میں امیگریشن سے متعلق قوانین کو سخت بنانے کے بارے میں قانونی بل کو شدید مخالفت کے باوجود منظور کر لیا گیا۔ اس بل کا مقصد پناہ گزینوں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ اس عمل کو بہتر طور پر مربوط بنانا بھی ہے۔
فرانس کی پارلیمنٹ میں قانون سازوں نے منگل کے روز اس قانون کو منظور کر لیا، جس میں تارکین وطن کی آمد یا امیگریشن پر کنٹرول کو سخت کرنے کی بات کہی گئی ہے۔
صدر ایمانوئل ماکروں کی حکومت کی جانب سے پیش کردہ اس بل کو اس وقت خود صدر کی اپنی ہی جماعت کے اندر سے بھی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب مارین لے پین کی قیادت والی انتہائی دائیں بازو کی جماعت ‘نیشنل ریلی‘ (آر این) نے اس بل کی حمایت کا اعلان کر دیا تھا۔
لیکن آخر میں حکمراں اتحاد اور کچھ قدامت پسند قانون سازوں کے ووٹوں کے ساتھ ایوان زیریں میں اسے آسانی سے منظور کر لیا گیا۔
وزیر داخلہ جیرالڈ دارمانیں اس بل کو منظور کرانے میں پیش پیش تھے، جنہوں نے اس کے حق میں ایک بڑی اکثریت سے ووٹ پڑنے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ مطلب یہ کہ اس کے لیے انتہائی دائیں بازو کے قانون سازوں کی حمایت پر انحصار نہیں کرنا پڑا۔
یورپی یونین کے رکن ملک فرانس کے آئندہ پارلیمانی انتخابات میں امیگریشن کا موضوع ایک بڑا اہم سیاسی مسئلہ ہے۔ گرچہ اس بل کی منظوری ماکروں کے حق میں ہے۔ تاہم لے پین نے بھی اس کی حمایت کی اور انہوں نے اس سخت تر قانونی بل کو انتہائی دائیں بازو کے لیے ”ایک عظیم نظریاتی فتح‘‘ قرار دیا، اس لیے انتخابات میں یہ ان کے لیے امکانات کو بھی بہتر بنا سکتا ہے۔
نئے امیگریشن قانون میں کیا ہے؟
جب پہلی بار یہ بل پیش کیا گیا تھا، تب سے امیگریشن کے قوانین کو سخت کرنے کے لیے مختلف طرح کی ترامیم کی گئیں۔ بائیں بازو نے تو حکومت پر یہ الزام بھی لگایا ہے کہ حکومت نے بالآخر انتہائی دائیں بازو کے دباؤ کو تسلیم کر لیا۔
دائیں بازو کے لیے مزید قابل قبول بنانے کی خاطر حکومت نے قانون کے تحت ان اقدامات کو بھی کمزور کرنے کا فیصلہ کیا، جن کے تحت کچھ تارکین وطن کو رہائشی اجازت نامے مل جاتے ہیں۔
تاہم حکومت نے تارکین وطن کے لیے فرانس میں قیام کی مدت میں توسیع پر بھی اتفاق کیا ہے تاکہ وہ ریاستی فلاحی امداد تک رسائی کے اہل ہو سکیں۔
نئے قانون کے تحت بے روزگار غیر یورپی تارکین وطن کے لیے ہاؤسنگ کے فوائد تک رسائی میں بھی پانچ سال کی تاخیر کر دی گئی ہے۔
دائیں بازو کی حمایت حاصل کرنے کے لیے حکومت نے مائیگریشن کوٹہ بھی متعارف کرایا ہے، جس کی وجہ سے تارکین وطن کے بچوں کے لیے فرانسیسی شہریت حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
مہاجرین اور تارکین وطن کے لیے اب ایسے سیکٹرز میں کام ملنا بھی آسان ہو جائے گا جہاں مزدوروں کی کمی ہے اور اس کی وجہ سے رہائشی اجازت نامہ حاصل کرنا بھی آسان ہو جائے گا۔ تاہم اس کے ساتھ ہی غیر قانونی تارکین وطن کو اب ملک سے نکالنا بھی آسان ہو جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 723 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C