فروری میں یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ ہے، وائٹ ہاؤس
👁️ 27 بار دیکھا گیا
فروری میں یوکرین پر روسی حملے کا خدشہ ہے، وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو یوکرین کے صدر کو خبردار کیا ہے کہ آئندہ ماہ فروری میں ان کے ملک پر روس کے حملہ کرنے کا واضح امکان ہے۔ رواں ہفتے امریکہ کی جانب سے اپنے مطالبات رد ہونے کے بعد روس نے بھی یہی عندیہ دیا ہے کہ اس بحران کےحل ہونے کے امکانات حوصلہ افزا نہیں ہیں۔
روسی حکام نے کہا ہے کہ مذاکرات کے ذریعے بحران ختم کیا جا سکتا ہے، جب کہ دوسری طرف امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ مستقبل قریب میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم جاری کر سکتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بائیڈن کا یوکرین کے صدر ولودمیر زلینسکی کو کیا گیا انتباہ انتظامیہ کے دیگر حکام کے خدشات کا بھی مظہر ہے جو اسی طرح کے اندیشے ظاہر کر رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کی کونسل کی ترجمان ایمیلی ہورن کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے اس بات کا واضح امکان ظاہر کیا ہے کہ روس فروری میں یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بات عوامی طور پر کی ہے اور ہم اس بارے میں کئی ماہ سے خبردار کر رہے ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں کشمکش اس وقت اپنے عروج پر پہنچی جب امریکہ اور اس کے نیٹو اتحادیوں نے روس کے یوکرین کی سرحد کے قریب لگ بھگ ایک لاکھ فوجی اہل کار تعینات کرنے پر تشویش ظاہر کی تھی۔
گزشتہ برس سے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کی تیاری کررہا ہے۔ لیکن روس نے ایسے کسی بھی ارادے کی سختی سے تردید کی ہے اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتِ حال سے متعلق اپنے خدشات دور کرنے کے لیے کچھ مطالبات بھی رکھے تھے۔امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے روس کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یوکرین کے نیٹو اتحاد میں شامل ہونے پر پابندی عائد نہیں کی جا سکتی اور مشرقی یورپ میں فوجی اہل کار تعینات کرنے اور جنگی ساز و سامان نصب کرنے پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔
امریکہ نے روسی خدشات ختم کرنے کے لیے کچھ تجاویز دی تھیں البتہ گزشتہ کئی ہفتوں سے واشنگٹن خبردار کر رہا ہے کہ یوکرین پر حملے کی صورت میں روس کو سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
امریکی حکام نے جمعرات کو کہا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں جرمنی روس سے آنے والی نئی گیس پائپ لائن کی تعمیر کی اجازت نہیں دے گا۔
امریکی صدر بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب سے جمعرات کے روز بات کی اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C