فلپائن میں جھڑپ کے دوران 5 باغی ہلاک، ایک فوجی زخمی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
فلپائن میں جھڑپ کے دوران 5 باغی ہلاک، ایک فوجی زخمی
منیلا (ڈیلی اردو) فلپائن کے فوجی دستوں نے ملک کے وسطی صوبے بوہول میں جھڑپ کے دوران 5 مشتبہ باغیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فلپائنی فوج نے بتایا کہ یہ مسلح جھڑپ منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر 30 منٹ پر اس وقت شروع ہوئی جب فوجیوں کا “بیلار” قصبے کے نواح میں نیو پیپلز آرمی( این پی اے) کے کم از کم 11 ممبران سے تصادم ہوا۔ فوج نے مزید بتایا ہے کہ اس لڑائی میں ایک فوجی بھی زخمی ہوا ہے۔
فوج نے بتایا کہ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لڑائی کے بعد فوجیوں نے ایک ایم 16 خودکار رائفل، ایک پستول، ایک گولیوں کا پٹہ، ایک دستی بم اور 30 گولیاں برآمد کی ہیں۔
فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے 2016ء میں اقتدار میں آنے کے بعد دہائیوں پرانی شورش کے خاتمے کیلئے بات چیت کا آغاز کیا تھا لیکن یہ مذاکرات ناکام ہو گئے تھے۔
این پی اے کے باغی 1969ء کے بعد سے اب تک حکومت سے برسر پیکار ہیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں اپنے حملوں اور چھوٹے پیمانے پر فوج کے ساتھ جھڑپوں پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں کے زیبک میں جھڑپ، 4 طالبان جنگجو ہلاک اور 7 زخمی ہونے کا دعویٰ
08/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے، 73 شہری زخمی، عرب ممالک کی شدید مذمت
08/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 2 اہلکار زخمی
08/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
بلوچستان : واشک میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
08/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15527 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11814 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9109 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5100 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C