فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن یا شام جیسا ہوتا: وفاقی وزیر شبلی فراز
👁️ 44 بار دیکھا گیا
فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن یا شام جیسا ہوتا: وفاقی وزیر شبلی فراز
لاہور (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاک فوج کو کمزور کرنے کیلئے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، فوج نہ ہوتی تو پاکستان کا حال بھی عراق، افغانستان، یمن اور شام سمیت دیگر مسلم ممالک کی طرح ہوتا۔
ایک انٹرویو کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو ڈر ہے کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی اکثریت حاصل کر لے گی اسلئے یہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سینیٹ میں اپوزیشن کی اکثریت ہے اس لئے حکومت کو ریفارمز اور قانون سازیاں کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جس ملک کا وزیراعظم اور اس کی ساری فیملی کاروبار کرتی ہوں وہ کیسے ترقی کر سکتا ہے، سابقہ حکومتوں نے تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت عوام کی فلاح وہ بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کئے، ان لوگوں نے ایسے منصوبے شروع کئے جن سے انہوں نے کمیشن حاصل کئے جس کی وجہ سے ملک مقروض اور عوام غریب ہوئے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کہتے ہیں مولانا فضل الرحمان بزرگ سیاستدان ہیں اسلئے وہ حکومت مخالف تحریک یا اپوزیشن کے اکٹھ کی قیادت کریں گے حالانکہ ایسا نہیں ہے، فضل الرحمان شہباز شریف سے عمر میں چھوٹے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام اور ملک کی بہتری کیلئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے، یہ لوگ صرف اپنے قائدین کی لوٹی ہوئی غیرقانونی دولت اور انہیں احتساب سے بچانے کیلئے حکومت اور قومی اداروں پر دباڈالنا چاہتے ہیں، اپوزیشن جماعتوں نے این آر او لینے کیلئے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی کے دوران آخری پتا کھیل لیا ہے اب ان کے پاس کھیلنے کیلئے کوئی پتا نہیں بچا، اپوزیشن کے رویے سے وزیراعظم عمران خان مزید ثابت قدم ہو گئے ہیں اور وہ کسی صورت میں ان کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے، ان کی دیانت داری پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، ہمیں فخر ہے کہ ہمیں وزیراعظم جیسا لیڈر ملا ہے۔ وہ واحد سیاست دان ہیں جنہوں نے سیاست میں آنے سے قبل عوام کیلئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنائیں اور دیگر فلاحی کاموں میں حصہ لیا، وہ ملک کیلئے درد رکھتے ہیں اور اسی لئے 22 سال طویل جدوجہد کے بعد اس مقام پر پہنچے ہیں، ان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ایسے اقدامات کریں کہ ملک ترقی کرے۔
انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے نظام سے فائدہ اٹھایا جبکہ عوام رلتی رہی، ان لوگوں نے بیرون ممالک جائیدادیں اور اثاثے بنائے اور آج پرطیش ماحول میں زندگیاں گزار رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد غیرفطری ہے، ن لیگ کے اندر دراڑیں پڑ گئی ہیں اور ان کی اپنی جماعت کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کو تسلیم نہیں کر رہے، ان کے مفادات اور ترجیحات مختلف ہیں اسلئے یہ اتحاد دیرپا نہیں ہو گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C