قطر نے سعودی عرب کیلئے سفیر مقرر کردیا
👁️ 27 بار دیکھا گیا
قطر نے سعودی عرب کیلئے سفیر مقرر کردیا
دوحہ (ڈیلی اردو) قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بندر بن محمد العطیہ کو سعودی عرب کے لیے سفیر مقرر کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے دو ماہ قبل قطر میں اپنے سفیر کو بحال کردیا تھا جس کے بعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے بھی سعودی عرب میں اپنا سفیر مقرر کردیا۔
امیر قطر نے سعودی عرب میں سفیر کے لیے بندر بن محمد العطیہ کا انتخاب کیا ہے۔ نوجوان بندر بن محمد العطیہ اس سے قبل اردن اور کویت کے سفیر بھی رہ چکے ہیں اور اہم داخلی، خارجی اور معاشی مسائل کے حل میں کلیدی کردار ادا چکے ہیں۔
قبل ازیں مصر نے بھی قطر میں سفیر کی تقرری کرکے سفارتی تعلقات بحال کر لیے تھے جس کے جواب میں قطر نے بھی مصر میں اپنا سفیر مقرر کردیا تھا۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان کے باوجود تاحال اپنے سفیر مقرر نہیں کیے ہیں۔
سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن نے 2017 میں قطر پر داعش اور اخوان المسلمین سمیت دیگر شدت پسند اسلامی تنظیموں کی مالی معاونت کا الزام عائد کرتے ہوئے سفارتی، سفری، تجارتی اور سیاسی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
قطر نے عرب ممالک کے الزام کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ نہ تو کسی شدت پسند تنظیم کی معاونت کی ہے اور نہ دیگر عرب ممالک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی سازش میں ملوث ہیں۔
تین سال بعد جنوری 2021 کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین نے سیاسی، تجارتی اور سفری تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ بحرین کے سوا سب نے تجارتی اور سفری تعلقات بحال کرلیے ہیں تاہم امارات اور بحرین نے سفارتی تعلقات بحال نہیں کیے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C