لاپتا افراد حکومت کی نااہلی ہے، سیکیورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی
👁️ 81 بار دیکھا گیا
لاپتا افراد حکومت کی نااہلی ہے، سیکیورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری عمرعبد اللہ کی بازیابی کیس میں سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد حکومت کی نااہلی ہے، تمام سیکیورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئی، اگلی سماعت پر اگر فریقین پیش نہ ہوسکے تو گرفتاری کے آرڈر جاری کروں گا، سیکرٹری داخلہ کو اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، اسلام آباد پولیس سے متعلق کہاکہ صرف چھوٹے چھوٹے جرائم کو روک سکتی ہے ،لوگوں کو بازیاب ان کے بس کی بات نہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر اعلیٰ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے لاپتہ شہری عمر عبداللہ کی بازیابی کیلئے آخری مہلت دے دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ مغوی پیش نہ ہوا تو متعلقہ افسران تیاری کر کے آئیں جیل بھیجوں گا۔ عدالت نے اغوا کے وقت کے سیکرٹری داخلہ، دفاع اور آئی جی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
دوران سماعت ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملک نعیم اقبال اور اس وقت کے تفتیشی افسر گلفام وڑائچ، اسٹیٹ کونسل ایڈووکیٹ حسنین حیدر تھیہم عدالت میں پیش ہوئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے صرف وردیاں پہنی ہے، کام کسی نے نہیں کرنا، ریاست غیر قانونی کاموں سے ملک کی خدمت نہ کرے، مقدمہ چھ سال سے درج ہے، اب کیا اسٹیٹس ہے؟۔
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تفتیش چل رہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ تین تین سال درخواست زیر سماعت رہی، 26، 26 بار آپ کو مواقع دیے ہیں، جب آپ نے کام نہیں کرنا تو عدالت نے کام کرنا ہے، سیکرٹری داخلہ کیوں نہیں آئے؟۔ جوائنٹ سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو جواب دیا کہ سیکرٹری داخلہ بیمار ہیں۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ سب نے مذاق بنایا ہوا ہے سیکرٹری داخلہ سمیت سب کے خلاف کارروائی کرونگا، سیکرٹری داخلہ کو اس عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں، چھ چھ سالوں سے آپ نے لوگوں کو اٹھایا ہوا ہے، ریاست نے ہی جواب دینا ہے دوسرے ملک سے کوئی نہیں آئے گا جواب دینے، مسنگ پرسنز حکومت کی نااہلی اور ریاست کی ناکامی ہے، اسلام آباد پولیس صرف چھوٹے چھوٹے جرائم کو روک سکتی ہے، لوگوں کو بازیاب کرانا انکے بس کی بات نہیں،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، تمام سیکورٹی ایجنسیاں شہریوں کی حفاظت میں ناکام ہوگئیں، اگلی سماعت پر اگر فریقین پیش نہ ہوسکے تو وارنٹ گرفتاری جاری کرونگا، کسی نے ملک سے بھاگ جانا ہے تو بھاگ جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد کروا کر رہونگا، ان سب کے خلاف کارروائی کے بعد موجودہ آئی جی اور موجودہ سیکرٹری داخلہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جتنی آپ لوگوں نے ڈیوٹی کی بہت ہے، آپ سب کو بڑوں سمیت گھر بھیج دونگا۔
عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2090 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C