لاہور اور سرگودھا سے کالعدم القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 41 بار دیکھا گیا
لاہور اور سرگودھا سے کالعدم القائدہ اور تحریک طالبان پاکستان کے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار
لاہور (بیورو رپورٹ) کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی) اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم القائدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
لاہور اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم القائدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 8 مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد، اسلحہ، آئی ای ڈی اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔#CTD #Punjab #Pakistan
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) March 4, 2023
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بم، دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد ہوا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد، سید انس وقار، ثنا اللہ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں۔ ملزمان کے پاس سے کالعدم تنظیم القائدہ اور ٹی ٹی پی کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
مزید بتایا گیا کہ محکمہ انسدادِ دہشت گردی پنجاب نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے، جس کے دوران 18 ہزار 20 افراد کو چیک کرنے کے بعد 59 مشتبہ افراد گرفتار کیا گیا۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک بھر میں خاص طور پر خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی ہے، دہشت گرد گروپوں نے ملک بھر میں متعدد حملے کیے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے جب سے حکومت کے ساتھ سیز فائر ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، اس کے بعد سے دہشت گردی کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔
فروری میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کی جانب سے کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ سب سے زیادہ ہائی پروفائل تھا، اسی طرح پشاور میں پولیس لائنز کے قریب مسجد میں دھماکا کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15536 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5155 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C