لاہور میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث عنصر لودھی مبینہ پولیس ’مقابلے‘ میں ہلاک
👁️ 239 بار دیکھا گیا
لاہور میں دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث عنصر لودھی مبینہ پولیس ’مقابلے‘ میں ہلاک
لاہور (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردی اور رابری کے متعدد مقدمات میں ملوث انتہائی خطرناک ملزم عنصر لودھی ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق وہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا، جبکہ مقامی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ ملزم کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا اور اسے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ملزم کو بارودی مواد کی برآمدگی کے لیے تھانہ غازی آباد کے علاقے میں لے جا رہی تھی کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں عنصر لودھی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق عنصر لودھی دہشت گردی، خودکش جیکٹ رکھنے، پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور متعدد رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ گزشتہ ماہ اسی ملزم نے اے ایس آئی دلاور اور کانسٹیبل عاشق کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے دوران ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ پر دو گولیاں لگیں تاہم وہ محفوظ رہا، جبکہ سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ ملزم سے اسلحہ اور خودکش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب مقامی ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا ہے کہ عنصر لودھی کو چند روز قبل ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کی ہلاکت ایک ’’مبینہ پولیس مقابلہ‘‘ معلوم ہوتی ہے، تاہم اس حوالے سے پولیس کی طرف سے باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4558 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3270 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2093 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C