لاہور: پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری
👁️ 54 بار دیکھا گیا
لاہور: پی ڈی ایم رہنماؤں پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری
لاہور (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے رہنماؤں کو تھریٹ الرٹ جاری کر دیا۔
لاہور پولیس کی جانب سے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کو بھی تھریٹ الرٹ بھجوا دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) نے ایک نیا تھریٹ الرٹ جاری کیا تھا جس کے مطابق اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کے لاہور جلسے پر حملہ ہوسکتا ہے۔
تھریٹ الرٹ کے مطابق دہشت گرد گروپوں نے حملوں کی منصوبہ بندی کی ہے اور آئندہ چند دنوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں۔
الرٹ کے مطابق پی ڈی ایم سے منسلک سینئر سیاسی قیادت کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
نیکٹا نے ہدایت کی ہے کہ سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر اور سخت بنایا جائے۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی منظوری کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کو لاہور میں 13 دسمبر کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5089 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C