لبنان :اسد حکومت کی فوج کے میجر جنرل عادل عیسیٰ کو شام کے حوالے کرنے کا فیصلہ
👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان :اسد حکومت کی فوج کے میجر جنرل عادل عیسیٰ کو شام کے حوالے کرنے کا فیصلہ
بیروت(ڈیلی اردو) لبنان کے امتیازی پبلک پراسیکیوٹر احمد رامی الحاج نے شام کی سابق حکومت سے وابستہ شامی فوج کے میجر جنرل عادل عیسیٰ کو شامی حکام کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔
لبنانی حکام کے مطابق عادل عیسیٰ لبنان میں زیر حراست تھے اور ان کے خلاف شام میں مبینہ جرائم کے مقدمات کا سامنا ہے۔ لبنانی عدلیہ نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ حوالگی کے لیے درکار قانونی اور عدالتی تقاضے پورے ہوچکے ہیں۔
حوالگی کا فیصلہ لبنان اور شام کے درمیان 1951ء میں طے پانے والے عدالتی معاہدے کی بنیاد پر کیا گیا۔
لبنانی پراسیکیوٹر نے مرکزی فوجداری تفتیشی شعبے کو بھی ہدایت جاری کی کہ زیر حراست عادل عیسیٰ کو بیروت کے قصرِ عدل کی حراست سے جنرل سیکیورٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ انہیں لبنان اور شام کی مشترکہ سرحد تک منتقل کرکے شامی حکام کے حوالے کرنے کی کارروائی مکمل کی جاسکے۔
رپورٹ کے مطابق عادل عیسیٰ کو بعد ازاں سرحد پر موجود شامی سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C