29/October/2024

لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر حملہ، آسٹریا کے 8 فوجی زخمی

👁️ 58 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر حملہ، آسٹریا کے 8 فوجی زخمی

لبنان میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج پر حملہ، آسٹریا کے 8 فوجی زخمی

ویانا (ڈیلی اردو/بی بی سی) آسٹریا کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ ایک حملے میں اقوامِ متحدہ کی امن فوج کے تحت لبنان میں تعینات اس کے آٹھ فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔

آسٹریا کی وزارتِ دفاع کے ترجمان مائیکل باؤر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد کے قریب کیمپ نقورہ پر حملے میں اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونیفیل) کے سپاہی معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ بتانا ممکن نہیں کہ حملہ کس جانب سے ہوا تھا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریا کی وزیرِ دفاع کلاؤڈیا ٹینر اس حملے کی مذمت کرتی ہیں اور مطالبہ کرتی ہیں کہ اقوام متحدہ کے مشن سائٹ کے نزدیک کارروائیاں بند کی جائیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C