لبنان کشیدگی: حزب اللہ کے تین ڈرونز تباہ کر دیے گئے، اسرائیل کا دعویٰ
👁️ 28 بار دیکھا گیا
لبنان کشیدگی: حزب اللہ کے تین ڈرونز تباہ کر دیے گئے، اسرائیل کا دعویٰ
تل ابیب (ڈیلی اردو/وی او اے/اے ایف پی) اسرائیل اور لبنان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے دوران اسرائیلی آرمی کا کہنا ہے کہ اس نے ہفتے کو لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ کے تین ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے جن کا ہدف بحیرہ روم میں ایک آف شور گیس فیلڈ تھا۔
The Israeli army said it intercepted three drones launched by Hezbollah that were headed towards an offshore gas field in the Mediterranean, amid rising tension between Israel and Lebanonhttps://t.co/b7TauSYRr3
— AFP News Agency (@AFP) July 3, 2022
ایران کی حمائت یافتہ لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے بھی ایک بیان میں ڈرونز بھیجنے کی تصدیق کی ہے جنہیں آف شور گیس فیلڈ کی طرف چھوڑا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کا جاری کردہ بیان میں کہنا ہ تھا کہ اسرائیل کے پانیوں میں فضائی حدود کے قریب آنے والے تین دشمن ڈرونز کو روکا گیا جن کا رُخ کریش گیس فیلڈ کی طرف تھا۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرونز مسلح نہیں تھے اور ان سے کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک ڈرون کو فائٹر جیٹ نے تباہ کیا جب کہ دیگر دو کو ڈرون وار شپ کے ذریعے روکا گیا۔
حزب اللہ کا مزید کہنا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر تین غیر مسلح ڈرونز کو جاسوسی کے لیے متنازع کریش فیلڈ کی طرف چھوڑا گیا۔
جاری کردہ بیان میں حزب اللہ نے کسی اسرائیلی کارروائی کا ذکر کیے بغیر کہا کہ مشن مکمل ہو گیا۔
خیال رہے کہ لبنان نے گزشتہ ماہ اس وقت اسرائیل کی مذمت کی تھی جب اسرائیل کی جانب سے حاصل کردہ یونانی انرجی فرم ‘انرجین’ کا بحری جہاز کریش آئل فیلڈ میں داخل ہوا تھا۔ خیال رہے کہ لبنان بھی کریش گیس فیلڈ کی جزوی ملکیت کا دعوے دار ہے۔
CLEARED FOR PUBLICATION:
An IAF fighter jet and an Israeli Navy missile ship intercepted 3 hostile UAVs from Lebanon which approached the airspace over Israel’s economic waters today. 1/4 pic.twitter.com/yAXVzLjvy0
— Israel Defense Forces (@IDF) July 2, 2022
حزب اللہ نے انرجین کو اپنی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے خلاف خبردار کیا تھا۔
حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کا ٹی وی خطاب میں کہنا تھا کہ ان کا فوری مقصد دشمن کو کریش گیس فیلڈ سے تیل اور گیس نکالنے سے روکنا ہونا چاہیے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ “ایسا نہیں ہے کہ حزب اللہ لبنان کی قدرتی دولت کی اسرائیل کے ہاتھوں لوٹ مار کے سامنے کھڑی رہے گی اور کچھ نہیں کرے گی۔’
خیال رہے کہ لبنان اور اسرائیل نے 2020 میں سمندری حدود کے تعین پر مذاکرات شروع کیے تھے تاہم یہ عمل بیروت کے اس دعوے سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا کہ اقوام متحدہ نے جو نقشہ استعمال کیا تھا اس میں ترمیم کی ضرورت ہے۔
لبنان نے ابتدائی طور پر 860 مربع کلو میٹر (330 مربع میل) پانیوں پر اپنے کنٹرول کا مطالبہ کیا جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ متنازع ہے۔ تاہم بعد ازاں لبنان نے مزید 1439 مربع کلو میٹر (552 مربع میل) کا مطالبہ کیا جس میں کریش فیلڈ کا حصہ بھی شامل ہے۔
دوسری طرف اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ کریش فیلڈ اس کے پانیوں میں ہے اور یہ متنازع علاقے کا حصہ نہیں ہے۔
اسرائیل کے نگران وزیراعظم یائر لیپڈ کا ہفتے کو کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی طاقت کو ہر خطرے اور ہر دشمن کے خلاف استعمال کرے گا۔
خیال رہے کہ 2006 میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان 34 روز تک جاری رہنے والی جنگ میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں ملکوں کے سفارتی تعلقات بھی نہیں ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام: دمشق کے نواح میں اسلحہ ڈپو میں زور دار دھماکا
12/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکا سے افغان خاتون کی ملک بدری، داعش سے مبینہ تعلق اور دہشتگردی کی سازش میں معاونت کا الزام
12/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9121 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7411 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5139 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C