لبنان: ہیکروں نے حزب اللہ کا بنک ہیک کر لیا
👁️ 50 بار دیکھا گیا
لبنان: ہیکروں نے حزب اللہ کا بنک ہیک کر لیا
بیروت (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) سائبر ہیکرز نے لبنانی حزب اللہ سے وابستہ القرض الحسن فاؤنڈیشن کے بنک کے کمپیوٹر سسٹم میں گھس کر اہم معلومات چوری کر لیں۔
العربیہ کے مطابق خود کو “اسپائیڈرز” کہنے والے ہیکروں نے لبنان کے اس بنک کی تمام شاخوں میں قرض لینے والوں اور رقوم جمع کرنے والوں کی حاصل کرنے کے بعد انہیں شایع کر دیا۔ خیال رہے کہ لبنان میں حزب اللہ کے بینک کو عسکریت پسندی کی مالی اعانت اور منی لانڈرنگ کا ایک بڑا ذریعہ قرار یا جاتا ہے۔ یہ بنک بھی امریکی پابندیوں کی فہرست میں آ چکا ہے۔
ہیکروں نے بتایا کہ انہوں نے حزب اللہ کے بنک میں نقب لگا کر قرض کی مالیت، ادائیگی کی شرح، قرض دہندگان کے بارے میں ذاتی معلومات اور برانچوں اور ادارے کے بجٹ سے سال 2019 اور 2020 کے بارے میں تفصیلات حاصل کرلیں۔ ہیکروں کا کہنا ہے کہ وہ آنے والے دنوں میں مزید اہم تفصیلات افشا کریں گے۔
ہیکروں نے مطالبہ کیا کہ قرض لینے والے اور جمع کنندگان جو “قرض حسنہ” بنک کے ساتھ معاملہ کرتے ہیں حزب اللہ کی متوازی معیشت اور اس کے ریاستی وسائل کا بھتہ لینے کا بائیکاٹ کریں جس نے ملک کا معاشی دیوالیہ نکال دیا ہے۔
ہیکنگ آپریشن سے جمال ٹرسٹ بینک کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یہ بنک قرض حسنہ فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ہے جسے امریکا نے سنہ 2019ء کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9105 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5095 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C