نتن یاہو نے فوجی قیادت کو بتائے بغیر موساد کو ایران میں خفیہ کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
👁️ 151 بار دیکھا گیا
نتن یاہو نے فوجی قیادت کو بتائے بغیر موساد کو ایران میں خفیہ کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
تل ابیب (ڈیلی اردو): امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومن گوفمان کو ایران کے اندر ایک خفیہ کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا ہے، اور یہ فیصلہ فوجی قیادت اور کابینہ کو بتائے بغیر کیا گیا۔
اخبار کے مطابق نتن یاہو کی یہ ہدایت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب فوجی قیادت ایران کے خلاف نئے حملوں پر تحفظات رکھتی ہے اور اسے خدشہ ہے کہ اس سے نئی جنگ چھڑ سکتی ہے جس میں امریکہ بھی گھسٹ سکتا ہے۔ رپورٹ میں چار باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کو تشویش ہے کہ نتن یاہو عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ایران کے ساتھ جنگ کو دوبارہ بھڑکا سکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ نے حالیہ دنوں میں نتن یاہو کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے احکامات نہ دیں جن سے تہران اشتعال میں آئے۔ آئزن کوٹ کو نئی حکومت بنانے کے لیے 20 دسمبر تک کی مہلت ملی ہوئی ہے۔
دوسری جانب ایک اسرائیلی سکیورٹی عہدیدار نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نتن یاہو اور موساد سربراہ نے فوج کو بتائے بغیر کسی خفیہ کارروائی کی منصوبہ بندی نہیں کی، اور اس دعوے کو "جھوٹا الزام" قرار دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لحج: ایران نواز حوثی باغیوں نے رکن پارلیمنٹ کے گھر پر دھاوا بول دیا، رہائشی علاقے میں فوجی ٹھکانہ بنانے کا خدشہ
18/November/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
لکی مروت: امن کمیٹی چیئرمین یونس خان اور ساتھیوں پر حملہ — پولیس سے جھڑپ میں 4 دہشت گرد ہلاک، چیئرمین سمیت 4 زخمی
18/November/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ، پولیس اہلکار ہلاک
18/November/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
نتن یاہو نے فوجی قیادت کو بتائے بغیر موساد کو ایران میں خفیہ کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
18/November/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں: تازیری چوک میں نامعلوم افراد کے تشدد سے پولیس اہلکار ہلاک
18/November/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
کراچی: رینجرز کی کارروائی میں کالعدم ٹی ٹی پی کا مبینہ کارکن گرفتار
18/November/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26478 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15703 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 12005 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9387 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7649 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5678 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C