25/November/2026

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

👁️ 39 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگرد ہلاک

لکی مروت (ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے وندہ فتح خان میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ان کے ٹھکانوں کی نشاندہی کرکے انہیں مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 دہشتگردوں کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی، جبکہ آپریشن مکمل ہونے پر علاقے سے دو لاشیں بھی برآمد ہوئیں۔

ذرائع  کے مطابق لکی مروت کے علاوہ اسی روز ضلع بنوں میں بھی سکیورٹی فورسز نے الگ انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی، جس میں مزید 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ یوں دونوں اضلاع میں کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 دہشتگردوں کی ہلاکت رپورٹ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بنوں میں کارروائی کے دوران دہشتگرد درختوں کے درمیان پناہ لیے ہوئے تھے، جنہیں سکیورٹی فورسز نے نشانہ بنایا، جبکہ لکی مروت میں وندہ فتح خان کے مقام پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے کارروائیاں جاری ہیں، جبکہ وندہ فتح خان اور اس کے گردونواح میں سرچ آپریشن کے ذریعے مزید مشتبہ ٹھکانوں اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C