مالدیپ: اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
👁️ 137 بار دیکھا گیا
مالدیپ: اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر پابندی کا فیصلہ
مالے (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے) غزہ میں اسرائیلی اقدامات کے خلاف مالدیپ میں بڑھتے ہوئے عوامی غصے کے ردعمل میں وہاں کی حکومت نے اپنے ملک میں اسرائیلی شہریوں کی آمد پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
صدر محمد معیزو کے دفتر نے اتوار کوکہا کہ کابینہ نے اسرائیلی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قوانین میں تبدیلی اور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مالدیپ کے صدر کے دفتر نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں کہا گیا کہ صدر معیزو نے یہ فیصلہ کابینہ کی سفارشات پر کیا ہے۔ صدر کے دفتر نے اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک ذیلی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
مالدیپ کی حکومت غزہ میں اسرائیل اور حماس کی جنگ پر مسلم اکثریتی ملک میں عوامی غصہ بڑھنے کے بعد بحر ہند کے جزیرے سے اسرائیلیوں پر پابندی عائد کرے گی، جو لگژری ریزورٹس کے لیے جانا جاتا ہے۔
مالدیپ، ایک ہزار سے زیادہ جزیروں پر مشتمل دنیا کی سب سے چھوٹی اسلامی جمہوریہ ہے، جو اپنے سفید ریتلے ساحلوں، فیروزی جھیلوں اور خوبصورتی اور سیاحت کے لیے جانی جاتی ہے
صدر کے دفتر نے اتوار کے روز کہا کہ صدر محمد معیزو، فلسطینیوں کی ضروریات کا جائزہ لینے اور ان کی امداد کے لئے رقوم اکٹھا کرنے کی مہم شروع کرنے کے لیے ایک خصوصی ایلچی کا تقرر کریں گے۔
اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے ردعمل میں کہا کہ وزارت خارجہ نے اسرائیلیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مالدیپ کے کسی بھی سفر سے گریز کریں، بشمول غیر ملکی پاسپورٹ رکھنے والے، اور وہ لوگ جو اس وقت وہاں ہیں، وہ نکلنے پر غور کریں۔
اسرائیلی وزارت نے کہا کہ اس سفارش میں دوہری شہریت رکھنے والے اسرائیلی بھی شامل ہیں۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا، “اسرائیلی شہریوں کے لیے جو پہلے سے ہی ملک میں ہیں، یہ تجویز کی جاتی ہے کہ وہ وہاں سے نکل جانے پر غور کریں، کیونکہ اگر وہ کسی بھی وجہ سے خود کو پریشانی میں پاتے ہیں تو ہمارے لیے مدد کرنا مشکل ہو جائے گا۔”
گزشتہ سال تقریباً 11,000 اسرائیلیوں نے مالدیپ کا سفر کیا تھا جو کہ کل سیاحوں کی تعداد کا چھ فیصد تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کا سعودی عرب کی راس تنورہ آئل ریفائنری پر میزائل حملے کا دعویٰ، تنصیب کے قریب آگ لگنے کی اطلاع
27/October/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا جنگ اور امن کے درمیان غیر یقینی صورت حال ختم کرنے پر زور
27/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: مسجد میں نماز کے دوران ڈرون حملہ، 4 افراد زخمی، شدید فائرنگ اور گولہ باری سے شہری محصور
27/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
خطے کے ممالک اپنی سکیورٹی کے لیے امریکہ پر انحصار نہ کریں، محسن رضائی
27/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا، معاہدے پر اپنے سابقہ مؤقف سے پیچھے ہٹ گئے
27/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
محسن رضائی: تہران اجلاس علاقائی اتحاد کی تشکیل میں اہم پیش رفت ثابت ہوسکتا ہے، بیرونی مداخلت کے بغیر سلامتی پر زور
27/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26407 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15644 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11941 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9303 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7557 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5527 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C