مالی کا فرانسیسی سفیر کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
👁️ 37 بار دیکھا گیا
مالی کا فرانسیسی سفیر کو 72 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم
باماکو (ڈیلی اردو/اے ایف پی/روئٹرز) مغربی افریقی ملک مالی نے فوجی حکومت کے متعلق قابل اعتراض بیان پر فرانسیسی سفیر جویل میئر کو 72 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام سے فوجی جنتا کے بین الاقوامی شرکاء کے ساتھ تعلقات مزید خراب ہو جائیں گے۔
مالی کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز فرانسیسی سفیر جویل میئر کو دفتر خارجہ میں طلب کیا اور انہیں 72 گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ کر چلے جانے کے لیے کہا۔
فرانس کا فی الحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ پیش رفت فرانسیسی وزیر خارجہ جیاں ژاں ایو لدریاں کی جانب سے جمعے کے روز دیے گئے ایک بیان کے بعد ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں مالی کی فوجی جنتا کو “غیر قانونی” اور اس کے فیصلوں کو “غیر ذمہ دارانہ” قرار دیا تھا۔
مالی کی عبوری حکومت نے پیر کے روز جوابی کارروائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ” اس طرح کے بیانات کی مذمت اور مستر د کرتی ہے جو ملکوں کے مابین دوستانہ تعلقات کے منافی ہیں۔”
مالی اور فرانس میں کشیدگی میں اضافہ
مالی اور اس کے سابق نوآبادتی حکمراں فرانس کے درمیان تعلقات میں اس وقت زبردست کشیدگی پیدا ہوگئی جب فوجی جنتا فروری میں انتخابات کرانے کے معاہدے سے مکر گئی اور اس نے 2025 تک اقتدار پر برقرار رہنے کے بعد انتخابات کرانے کا اعلان کیا۔
فرانس کو مالی کی جانب سے اسلامی شدت پسندوں سے جنگ کے لیے روسی عسکری تربیت کاروں کے مبینہ خدمات حاصل کرنے پر بھی تشویش ہے۔ فرانس ساحل خطے کے مختلف ملکوں میں انتہاپسندی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی فوج کی قیادت کر رہا ہے۔
فرانس کے وزیر دفاع فلورینس پارلے نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ اگر فوجیوں کے قیام کی زیادہ قیمت ادا کرنی پڑی تو فرانسیسی فوج مالی میں نہیں رہیں گی۔
Reports the French Ambassador has been declared Persona Non Grata by #Mali transitional authorities are unacceptable
Denmark stands in full solidarity with France
Such irresponsible behavior is not what we expect from Mali, will loose international credibility#dkpol
— Jeppe Kofod (@JeppeKofod) January 31, 2022
ڈنمارک اپنی فوج واپس بلا رہا ہے
مالی نے گزشتہ ہفتے ڈنمارک سے کہا تھا کہ وہ اپنی فوج کو واپس بلا لے، جو اس وقت انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی فوج کا حصہ ہیں۔
فرانس نے مالی سے کہا تھا کہ وہ ڈنمارک کی فوج کو رہنے دے لیکن فوجی جنتا کے ایک ترجمان نے فرانس سے کہا کہ وہ اپنی “نوآبادیاتی ارادے” اپنے پاس ہی رکھے۔
ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپے کوفوڈ نے مالی کے سفیر کو ملک سے نکالنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے پیر کے روز کہا، “ہمیں مالی سے اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی توقع نہیں تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایسا کر کے مالی اپنا غیر ملکی اعتبار کھو دے گا۔
ڈنمارک کے وزیر دفاع نے کہا کہ یورپی اتحادی فوجی جنتا کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ تیار کر رہے ہیں کہ مالی میں جنگجووں کے خلاف جنگ کو زیادہ بہتر انداز میں کس طرح جاری رکھا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26277 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11810 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9107 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7397 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5096 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C