متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا
👁️ 122 بار دیکھا گیا
متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے بائیکاٹ کا قانون منسوخ کردیا
ابوظہبی (ڈیلی اردو/وی او اے) متحدہ عرب امارات کے صدر نے ایک صدارتی فرمان کے ذریعے اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق قانون منسوخ کر دیا ہے، جس کے بعد امارات اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط باضابطہ طور پر بحال ہو گئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘وام’ کے مطابق امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان میں باہمی تعلقات قائم کرنے کی توثیق کی گئی ہے۔
صدارتی فرمان ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل کی سرکاری ایئر لائن ‘ای آئی اے آئی’ تل ابیب سے ابو ظہبی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
اس کی پہلی پرواز سے اسرائیل کا ایک اعلٰی سطحی وفد اور 13 اگست کے معاہدے میں کردار اد کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر بھی ابوظہبی پہنچیں گے۔
خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق 31 اگست کو تل ابیب سے ابو ظہبی کی پہلی پرواز میں صدر ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر بھی ابو ظہبی جائیں گے۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے کے اعلان کے بعد دونوں ملک، سفارت خانے کھولنے، تجارت اور دیگر اُمور پر مذاکرات کریں گے۔
لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیلی طیارے کو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت ہو گی یا نہیں، جس کے تاحال اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اگست کو اسرائیل اور امارات کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 13 اگست کو اسرائیل اور امارات کے معاہدے کا اعلان کیا تھا۔
رواں سال مئی میں کرونا وبا کے دوران ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز کا ایک طیارہ فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے کر تل ابیب کے ایئر پورٹ پر اُترا تھا جو امارات کی کسی بھی ایئر لائن کی اسرائیلی ہوائی اڈے پر اُترنے والی پہلی سرکاری پرواز تھی۔
اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ کے تعاون سے 13 اگست کو سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیگر عرب اور خلیجی ممالک کو امارات کی پیروی کرتے ہوئے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے چاہیئں۔
امارات کے اس اقدام پر ایران، ترکی اور کئی اسلامی ممالک نے تنقید کی تھی، تاہم مصر اور اُردن نے امارات کے اقدام کی حمایت کی تھی۔
امارات کے اس فیصلے پر ایران اور فلسطین سمیت کئی ملکوں میں احتجاجی مظاہرے بھی ہوئے تھے۔
خیال رہے کہ امارات سے قبل اُردن اور مصر وہ اسلامی ممالک ہیں جنہوں نے اسرائیل کو تسلیم کر رکھا ہے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جب تک فلسطین کا تنازع حل نہیں ہو جاتا، وہ اسرائیل کے ساتھ مراسم قائم نہیں کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9278 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7537 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5493 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C