مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پر حملہ ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو
👁️ 115 بار دیکھا گیا
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پر حملہ ہے، کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: بلاول بھٹو
مظفر آباد (ڈیلی اردو ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید پر پیغام دیا ہے کہ ہم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، میرے نانا نے کہا تھا کہ ہم کشمیر کے لیے ایک ہزار سال تک جنگ لڑیں گے۔
کشمیر میں ہونے والے ظلم پر پاکستان کی حکومت کو خاموش نہیں رہنے دیں گے۔
حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بھارتی انتہاء پسندی کو ہر پلیٹ فارم پر بے نقاب کرے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا عید کے موقع پر مظفرآباد، آزاد کشمیر میں خطاب
(1/3) pic.twitter.com/2uPiCueV3x— PPP (@MediaCellPPP) August 12, 2019
بلاول بھٹو زرداری نے مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ گجرات کے قصائی سےہے وہ اب کشمیر کا قصائی بن چکا ہے۔
کشمیر میں میڈیا پر سخت پابندی ہے اور کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اب ایسے حالات میں کشمیریوں کے حقوق کیلئے پاکستان کی حکومت آواز نہیں اٹھائے گئی تو کون اٹھائے گا؟
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس سے خطاب
(2/3) pic.twitter.com/kwYtL59VU3— PPP (@MediaCellPPP) August 12, 2019
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدام اقوام متحدہ پر حملہ ہے، ہم کشمیریوں کے ساتھ ہیں، کبھی کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
کشمیر کے مسئلہ پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی مگر وزیر اعظم نے کچھ نہیں کیا اور صرف پوچھتے رہے کہ کیا کروں؟ تو پھر عوام تو مایوس ہو گی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا عید کے موقع پر مظفرآباد، آزاد کشمیر میں خطاب
(3/3) pic.twitter.com/PhDJt9q0Sx— PPP (@MediaCellPPP) August 12, 2019
انہوں نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر کی مریم نواز کی گرفتاری پر وزیرِ اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جب اسمبلی میں کہتے ہیں میں کیا کروں توعوام مایوس تو ہوں گے، جب ہمیں متحد ہونے کا پیغام دینا تھا تو وزیراعظم نے مریم نواز کی گرفتاری کا فیصلہ دیا۔
انہوں نے اپنی پھوپی کی گرفتاری پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کو رات 12 بجے گرفتار کرایا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں کوئی انتہا پسند مذہبی جماعت آجاتی تو بھارت کا رد عمل کیا ہوتا، مودی کو مبارک باد دینے کے بجائے اس کا مقابلہ کرنا چاہیے تھا، اس وقت مودی کو بے نقاب کرنا تھا جب اس نے کشمیر کے سیاستدانوں کو گرفتار کیا۔
بلاول بھٹو زارداری کے مظفر آباد پہنچنے پر آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجا فاروق کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مظفر آباد آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے بھی جیل سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا پیغام بھیجا ہے، بلاول صاحب، شاہ محمود صاحب، ظفر اقبال صاحب کشمیری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C