ملائیشیا میں بھی پاکستانی لائسنس کے حامل تمام پائلٹ عارضی طور پر معطل
👁️ 84 بار دیکھا گیا
ملائیشیا میں بھی پاکستانی لائسنس کے حامل تمام پائلٹ عارضی طور پر معطل
کوالالمپور (ڈیلی اردو/آن لائن) ملائیشیا میں ہوا بازی ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستانی لائسنس کے حامل ڈومیسٹک ایئرلائنز کے تمام پائلٹوں کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔
ملائیشیا میں ہوا بازی ریگولیٹری اتھارٹی نے پاکستانی لائسنس کے حامل ڈومیسٹک ایئرلائنز کے تمام پائلٹوں کو عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ یہ فیصلہ جنوبی ایشیائی ملک کی حکومت کی طرف سے چند پاکستانی پائلٹس کی قابلیت مشکوک ہونے کے بارے میں کیے گئے انکشاف کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی) سی اے اے ایم (نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ دراصل ملائیشیا میں کام کرنے والے تمام غیر ملکی پائلٹس کی قابلیت کے بارے میں کروائی جانے والی تازہ ترین چھان بین کے بعد کیا گیا۔ اس اتھارٹی نے روئٹرز کو بتایا کہ ملائیشیا میں اس وقت تقریبا 20 پاکستانی پائلٹس کام کر رہے ہیں۔
دریں اثنا نیشنل کیریئر ملائیشیا ایئر لائنز، ملینڈوایئر اور انڈونیشیا کی لائنز ایئر کی ملائیشین شاخ نے کہا کہ ان کے پاس کوئی غیر ملکی پائلٹ نہیں ہے جبکہ ایئر ایشیا کا کہنا تھا کہ اس کے پاس بھی پاکستانی لائسنس کا حامل کوئی پائلٹ نہیں ہے۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ایم) نے کہا کہ پاکستانی پائلٹس کو دراصل مقامی آپریٹرز جیسے کہ فلائنگ اسکولز، فلائنگ کلبز اور تربیتی تنظیموں نے نوکریاں دی ہوئی تھیں۔
پاکستان نے پچھلے ہفتے اپنے پائلٹس میں سے ایک تہائی کو لائسنسوں کے جعلی ہونے کے انکشاف کے بعد معطل کر دیا تھا۔ پاکستان کے پاس کل 860 پائلٹس ہیں، جن میں سے 107 غیر ملکی ایئر لائنز کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس اعلان کے بعد ہی عالمی سطح پر پاکستانی پائلٹس کی قابلیت کے بارے میں تشویش میں غیر معمولی اضافہ ہوا اور ساتھ ہی ملک کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
ملائیشیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے تاکہ ان پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کی جا سکے۔
بیان کے مطابق ‘پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی جن پائلٹس کے لائسنس کی تصدیق کرے گی ان کو فوری طور پر بحال کر دیا جائے گا۔’
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8829 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4562 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2451 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1898 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C