ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی
👁️ 112 بار دیکھا گیا
ملائیشیا نے پاکستان سمیت 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی
کوالالمپور (ڈیلی اردو) ملائیشیا نے پاکستان بھارت سمیت ان 23 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
واضح رہے کہ خود ملائیشیا میں جون کے بعد سے کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے پابندی کا اطلاق 7 ستمبر سے ہوچکا ہے۔
فیس بک پر ملائیشیا امیگریشن نیوز اپ ڈیٹ پر فراہم کردہ معلومات کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جہاں ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی۔
مذکورہ فہرست کے مطابق پاکستان، بھارت، سعودی عرب، بنگلہ دیش، عراق، ترکی، اٹلی، امریکا، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا، ایران، شامل ہیں۔
واضح رہے کہ یکم ستمبر کو ملائیشیا نے انڈیا، انڈونیشیا اور فلپائن میں کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ملک میں داخل ہونے پر طویل المعیاد پابندی عائد کردی تھی۔
بعدازاں 3 ستمبر کو ایک اور فہرست جاری کی گئی جس کے تحت ان ممالک کے شہریوں پر پابندی کا دائرہ بڑھا دیا گیا جہاں ڈیڑھ لاکھ کورونا کے کیسز منظر عام پر آچکے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 75 لاکھ 16 ہزار 595 ہوگئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 8 لاکھ 97 ہزار 426 متاثرین ہلاک ہوچکے ہیں۔ اگر بات کی جائے ملائیشیا حکام کے مطابق وہاں 9 ہزار 559 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
ملائیشیا میں اب تک 128 افراد کورونا وائرس سے ہلاک جبکہ 9 ہزار 136 مثاترین صحتیاب ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 20 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 25 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3520 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C