ملٹری نے بہت کردار ادا کرلیا اب سویلین کو کردار دینا چاہئے، فواد چوہدری
👁️ 37 بار دیکھا گیا
ملٹری نے بہت کردار ادا کرلیا اب سویلین کو کردار دینا چاہئے، فواد چوہدری
اسلام آباد (ڈیلی اردو) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کے جھگڑے نے تحریک انصاف کو نقصان پہنچایا، اندرونی لڑائی کے باعث سیاسی لوگوں کی جگہ بیورو کریٹس نے لے لی، ملٹری کا کردار بہت ہوچکا اب سویلین کو کردار دینا چاہئے۔
وزیراعظم عمران خان نے تمام وزراء کو کارکردگی ٹھیک کرنے کے لئے 5 ماہ کی ڈیڈ لائن دی ہے جبکہ فوج عمران خان کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ پیر کے روز غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نظام کی اصلاح کرنے کے لئے عوام نے منتخب کیا۔ لیکن ہماری اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے تبدیلی نہ آسکی۔
انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین، اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے آپس کے جھگڑے نے پارٹی کو نقصان پہنچایا ہے۔ اسد عمر کو جہانگیر ترین نے زور لگا کر وزارت خزانہ سے فارغ کروایا جیسے ہی اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آئے تو انہوں نے جہانگیر ترین کو فارغ کروا دیا اور وہ عمران خان سے دور ہوگئے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سیاسی بات نہ بن سکی اور اندرونی لڑائی کے باعث سیاسی قیادت آؤٹ ہوگئی جس کے بعد سیاسی لوگوں کی جگہ بیورو کریٹس نے لے لی۔
انہوں نے کہا کہ ملٹری کا کردار بہت ہوچکا اب سویلین کو کردار دینا چاہئے۔ لیکن پارلیمنٹ اور صوبائی قیادتوں کو دیکھیں تو سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح سویلین بالادستی قائم ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا کوئی اثر و رسوخ نہیں ہے ہم آج تک دھرنے میں شریک نوجوانوں کے خلاف مقدمات ختم نہیں کروا سکے۔ بس معمول کی حکومت چل رہی ہے پولیس اور عدالتی اصلاحات جوں کی توں ہیں۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے وزراء کو کہا ہے کہ آپ کے پاس صرف پانچ ماہ کا وقت ہے۔ فوج بھی وزیراعظم کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔ اس وقت کوئی دوسرا سیاسی آپشن موجود نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کا عہدہ برائی کی جڑ ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مالی طور پر وزیراعظم سے زیادہ طاقتور ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 115 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C