ممبر قومی اسمبلی عمران شاہ ذکر جناب فاطمہ زہرا پر آبدیدہ، گستاخ اشرف جلالی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
ممبر قومی اسمبلی عمران شاہ ذکر جناب فاطمہ زہرا پر آبدیدہ، گستاخ اشرف جلالی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد (ش ح ط) لیگی ممبر اسمبلی عمران احمد شاہ حضرت فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کا ذکر کرتے ہوئے ایوان میں آبدیدہ ہوگئے انہوں نے سپیکر اسمبلی سے جناب فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) کی توہین کرنے والے مولوی اشرف جلالی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ گزشتہ روز ایوان میں کورونا کے بعد دوبارہ صحت یاب ہو کر ایوان میں آنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا کا شکار عہے ہیں اور ان کو دوبارہ زندگی جناب زہرا (سلام اللہ علیہا) کی ناموس کی خاطر ملی ہے۔ ہم علماے کرام کا احترام کرتے ہیں مگر آصف اشرف جلالی نامی مولوی نے خاتون جنت پر تنقید کی اور غلط الفاظ بولے، میری جناب سپیکر آپ سے ایوان سے گذارش ہے کہ اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں، قرآن پاک میں اللہ اپنے نبی حضرت محمدﷺ سے فرماتا ہے کہ اے نبی کہہ دیجیے میں اپنی نبوت کا اجرتم سے کچھ نہیں مانگتا سوائے اس کے میرے قرابت داروں سے محبت کرو، اشرف جلالی نے سیدہ کائنات خاتون جنت حضرت بی بی فاطمہ زہرا (سلام اللہ علیہا) پر تنقید کی اور غلط الفاظ کہیے، میں دہرانا نہیں چاہتا اس کے الفاظ تمام امتیوں اور خاص طور پر ہم سادات پر بجلی بن کے گرے ہیں، ہم سب امیتوں کے دل دکھی ہیں دل تکلیف میں ہیں، یہ چیزیں انتشار کی طرف پھیل رہی ہیں۔ اب شیعہ علما شروع ہورہے ہیں میں انہوں نے کہا کہ قانون موجود ہے۔ ناموس انبیا کا، ناموس رسالت کا، ناموس صحابہ کا، ناموس اہلبیت کا قانون ہے، اپ مجھ سے زیادہ ایمان والے ہونگے۔ میرا دل کرتا ہے اس کی زبان گتھی سے کھینچ کر علیحیدہ کردوں۔ اس موقع پر وہ ذکر ناموس جناب فاطمہ زہرا (س) کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
انہوں نے کہاکہ وہ اشاروں سے بات کرے جس ناپاک زبان سے اس نے جناب سیدہ فاطمہ (س) کے بارے میں الفاظ کہے ہیں وہ بولنے کے قابل نہ رہے اور میں کہتا ہوں علی محمد خان اس معاملے کو دیکھیں، پیر نور الحق قادری اس معاملے کو دیکھیں اور اس مولوی کو کہیں کہ وہ اللہ سے رجوع کرے اس سے کہے کہ توبہ تائب ہو خاتون جنت سے معافی مانگے۔ میرے جیسا بندہ جس نے آج تک کسی کو اوے نہیں کہا میرا دل کرتا ہے میں کم ایمان والا ہوں جان قربان کرسکتا ہوں وہ مولوی توبہ نہیں کرتا اس کے منہ پر جوتی ضرور ماروں گا ان چیزوں کو کنٹرول کرائیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشتگردوں کی فائرنگ، دو بھائی ہلاک
06/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
چھتیس گڑھ کے کونڈا گاوں میں نکسلی ڈمپ سے 30 کلو دھماکہ خیز مواد اور پستول برآمد
06/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11808 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9102 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7393 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5088 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C