موجودہ ملکی صورتحال : عمران خان کا وزارت عظمی سے استعفیٰ ، پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا
👁️ 71 بار دیکھا گیا
موجودہ ملکی صورتحال : عمران خان کا وزارت عظمی سے استعفیٰ ، پاکستان کے اگلے وزیراعظم کا نام سامنے آگیا
لاہور : معروف صحافی ضیاءالدین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرانا چاہتی وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت پانچ سال پورے کرے۔لیکن میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ شاہ محمود وزیراعظم ہوں گے اور انہیں عمران خان کے متبادل کے طور پر لایا جائے گا۔اور ایسا اگلے دو تین ماہ میں ہو جائے گا۔کیونکہ انہوں نے ملک کا جو حال کر دیا ہے اس میں شاہ محمود قریشی ہی وہ شخص ہیں جنہیں کام کرنے کا تجربہ ہے۔
انہوں فنانس سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا ہوا ہے۔جس ہر تبصرہ کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ عمران ایسا بندہ ہے اگر اس کو اب کوئی ہٹائے گا تو وہ سب کو لے کے جائے گا وہ نہیں جانے والا بندہ اور نہ وہ جائے گا،عمران خان کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائے گا،پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتا۔
جس پر ضیاءالدین نے کہا کہ عمران خان دو ہفتے قبل اپنا استعفیٰ بھی پیش کر چکے تھے۔
اس سے قبل عروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی وزیراعظم عمران خان کی جماعت کے لیے بہت خدمات ہیں۔جہانگیر تریننے پارٹی پر اور عمران خان پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جب کہ پنجاب کی حکومت بنانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔تاہم جہانگیر ترین جن آزاد اراکین کو پارٹی میں لائے ان سے کیے ہوئے وعدے بھی تو پورے کرنے تھے۔ اس لیے جہانگیر ترین کا نام پھر سے منظر عام پر آنے لگا،پی ٹی آئی میں جب سے تبدیلی کی لہر چلی ہے تب سے عمران خان صاحب نے انہیں پی ٹی آئی میں پھر سے ایکٹو کر دیا۔
دوسری طرف جہناگیر ترین کا اینٹی گروپ شاہ محمود قریشی بھی تو ساری زندگی وزیر خارجہ رہنے کے لیے نہیں ہیں وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔ خواہش تو ان کی پرائم منسٹر بننے کی ہے لیکن ایسا تو ممکن ہو نہیں سکتا۔ لیکن چیف منسٹر پنجاب بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی۔پنجاب آدھا پاکستان بنتا ہے۔اس لیے اب جب بات آئے گی شاہ محمود قریشی کی کہ انہیں پنجاب میں کوئی پوزیشن ملے گی یا نہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہرایا گیا۔ان کے مقابلے پر ایک امیدوار کو لایا گیا جسے جہانگیر ترین نے سپورٹ کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بین الاقوامی پابندیوں کی فہرست میں شامل سابق شامی جنرل طارتوس سے گرفتار
07/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے اہم فوجی اڈے کا کنٹرول حاصل کرلیا، حوثیوں ساتھ صومالی جنگجوؤں کی موجودگی کا انکشاف
07/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملہ، دو شہری ہلاک
07/September/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایرانی شہری سمیت متعدد دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مستونگ میں تھانے پر دستی بم سے حملہ، پولیس اہلکار زخمی
07/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : کارگو ٹرانسپورٹ پر 6 روزہ پابندی، دفعہ 144 نافذ
07/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9104 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7396 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5094 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C