مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
👁️ 65 بار دیکھا گیا
مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کو بڑی دھمکی دیدی
اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے وفاقی حکومت کو بڑی دھمکی دے دی ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اگر ہم نے دینی مدارس کے طلبہ کو تعلیمی سرگرمیوں میں مصروف نہ کیا اور اساتذہ کے ساتھ وابستہ نہ کیا تو جہاں ان کا تعلیمی حرج ہو گا وہاں بہت سے اطراف میں ان کے پاس مصروفیات کے ایسے مواقع موجود ہیں جو شاید ریاست کے لیے کل قابلِ قبول نہ ہوں۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ سرکاری تعلیمی ادارے تو عموماً گرمی کے مہینوں یعنی جون جولائی اور اگست میں بند رہتے ہیں لیکن دینی مدارس میں یہ چھٹیاں ہجری کیلنڈر کے اعتبار سے شعبان، رمضان اور شوال کے مہینوں میں ہوتی ہیں۔
انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دینی مدارس کو فوراً کھولیں تاکہ طلبہ کے امتحانات لیے جا سکیں اور انھیں مصروف رکھا جا سکے۔
انہوں نے نصابِ تعلیم سے بنیادی اسلامی تعلیمات کو ختم کردیا جاتا ہے، پھر شامل کردیا جاتا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ اپنے بچوں کو اپنی تہذیب، کلچر اور دین سے روشناس کرنے کے لئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نصابِ تعلیم تشکیل دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ آئین کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں غیر مسلم قرار دیے جانے والے قادیانیوں کو ملکی معیشت میں اس قدر دخیل کیا جارہا ہے کہ اگر عاطف قادیانی کو عوامی دباؤ کے نتیجے میں اقتصادی کونسل سے ہٹایا گیا تو پھر سرے سے وہ کونسل ہی ختم کردی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کر کے جنوبی ایشیاء کی معیشت پر یہودیوں کے قبضے کی راہ ہموار کر رہی ہے، ان شاء اللہ ان کے اس ناپاک عزائم کا مقابلہ کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C