مکہ پر میزائل حملہ: سعودی میڈیا حوثیوں کے حوالے سے جھوٹی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
👁️ 355 بار دیکھا گیا
مکہ پر میزائل حملہ: سعودی میڈیا حوثیوں کے حوالے سے جھوٹی پروپیگنڈا مہم میں مصروف
ریاض (ویب ڈیسک) حوثی باغیوں نے پیر کو سعودی ذرائع ابلاغ میں گردش کرنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ انھوں نے مقدس ترین شہر مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔
سعودی ٹی وی العربیہ کی ویب سائٹ نے پیر کو عینی شاہدین کے حوالے سے خبر دی کہ ’مکہ کو میزائل سے نشانہ بنانے کی حوثی باغیوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔‘
عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے العربیہ نے خبر شائع کی کہ ’سعودی عرب کی ایئر ڈیفنس فورسز نے طائف اور جدہ کے اوپر حوثی باغیوں کے دو میزائلوں کو فضا میں تباہ کر دیا ہے جن میں سے ایک کے ٹکڑے وادی جلیل میں گرے۔‘
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اخبار نے ’بغیر کسی ثبوت کے یہ دعویٰ کیا کہ ان میں ایک میزائل کا نشانہ مکہ شہر تھا۔‘
حوثی باغیوں کے ترجمان یحییٰ ثاریا نے ان خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سعودی عرب حوثی باغیوں کے خلاف یہ بے بنیاد خبریں پھیلا کر یمن میں جاری بہیمانہ جارحیت کے حق میں حمایت حاصل کرنا چاہتا ہے۔‘
عالم اسلام کے لیے مقدس ترین شہر مکہ سے پچاس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع طائف اور جدہ کو مبینہ طور پر میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی خبروں کی پرزور مذمت کرتے ہوئے یمن کی حکومت نے کہا ہے کہ ’یہ دہشت گردی کی مزموم کوشش ہے۔‘
یاد رہے کہ یمن میں جاری جنگ کے ایک فریق حوثی باغیوں کو مبینہ طور پر ایران کی مالی اور دفاعی سرپرستی حاصل ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی حکومت جلد ہی اس حملے پر اپنا رد عمل جاری کرے گی لیکن تاحال سعودی حکومت کی طرف سے اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے اس کے تیل کی پائپ لائن پر دو پمپنگ سٹیشون پر ڈرون حملے کا حکم دینے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا۔ حوثی باغیوں نے اس ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
حوثی باغیوں کے خبر رساں ادارے صبا نیوز ایجنسی نے اتوار کو کہا تھا کہ جلد ہی ایسی فوجی کارروائیاں شروع کی جائیں گی جن میں سعودی عرب اور محتدہ عرب امارات اور یمن کے اندر تین سو سے زیادہ اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائن پر حملے سے دو دن قبل خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا جن میں سعودی عرب کے بھی دو تیل بردار جہاز شامل تھے۔ ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تھی۔
امریکی حکومت سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے کہا تھا کہ امریکی حکام کا خیال ہے کہ یہ حملے ایران کے ایما پر یا تو حوثی باغیوں یا پھر شیعہ ملیشیا گروپوں میں سے کسی ایک نے کیے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کر دیا، نائب صدر جے ڈی وینس
09/August/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈکاپٹر حملہ، 3 شہری زخمی
09/August/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
خطے کا نیا طاقتور دفاعی اتحاد؟ ترکی نے اہم راز کھول دیا
09/August/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم بھی ہلاک
09/August/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع، بڑے پیمانے پر جنگ کا خطرہ بڑھ گیا
09/August/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
08/August/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 24947 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 14777 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9026 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4925 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 4663 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4570 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C