مہمند میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 5 شدت پسند اور3 اہلکار ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 5 شدت پسند اور3 اہلکار ہلاک
غلنئی (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کے علاقے صافی میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 5 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، فورسز کو علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس کے بعد فرنٹیئر کور (ایف سی) نے چھاپہ مارا۔ آپریشن کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 شدت پسند مارے گئے جبکہ 3 ایف سی اہلکار بھی ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والے عسکریت پسند مہمند میں سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ آپریشن کے بعد علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ شدت پسند کو پکڑا جا سکے۔
حکام نے اس آپریشن کو دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26400 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15639 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11935 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9295 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7548 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5515 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C