میانمار میں جنگی باقیات کا بارودی مواد پھٹ گیا، 10 طلبہ زخمی
👁️ 182 بار دیکھا گیا
میانمار میں جنگی باقیات کا بارودی مواد پھٹ گیا، 10 طلبہ زخمی
میانمار(ڈیلی اردو) ریاست رخائن کے ضلع مونگ ڈاؤ کے علاقے اِن ڈِن گاؤں میں جنگ کے دوران باقی رہ جانے والے بارودی مواد کے دھماکے سے 10 بچے زخمی ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق 20 اگست کو بچوں کو جنگی باقیات میں ملنے والا ایک بم نما مواد ملا، جس سے کھیلنے کے دوران اچانک دھماکا ہوگیا۔ واقعے میں کے جی سے پانچویں جماعت تک کے 10 طلبہ و طالبات زخمی ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ زخمیوں میں اِن ڈِن گاؤں کے 5 جبکہ قریبی گاؤں پی یَون کے بھی 5 بچے شامل ہیں۔ زخمیوں میں سے 6 بچوں کی حالت زیادہ تشویشناک ہونے کے باعث انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ معمولی زخمی بچوں کا مقامی سطح پر علاج کیا گیا۔
مقامی افراد کے مطابق مونگ ڈاؤ میں ماضی کی شدید لڑائیوں کے باعث بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ اگرچہ علاقے میں بارودی مواد صاف کرنے کی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم تمام خطرناک مواد کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکا۔
علاقہ مکینوں نے بچوں اور مقامی آبادی میں بارودی سرنگوں اور جنگی باقیات سے متعلق آگاہی بڑھانے اور مشتبہ مواد ملنے کی صورت میں اسے چھونے کے بجائے متعلقہ حکام کو اطلاع دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C