نائجر: متعدد مقامات پر فائرنگ اور دھماکے، فوج نے مسلح حملہ پسپا کردیا
👁️ 165 بار دیکھا گیا
نائجر: متعدد مقامات پر فائرنگ اور دھماکے، فوج نے مسلح حملہ پسپا کردیا
نائمی (ڈیلی اردو) نائجر کے دارالحکومت نائمی میں ہفتے کی صبح مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ اطلاعات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے متعدد مقامات پر ہونے والے مسلح حملوں کا مقابلہ کیا۔
خبر رساں اداروں کے مطابق نائمی کے مختلف علاقوں سے مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جبکہ بین الاقوامی دیوری ہمانی ایئرپورٹ اور صدارتی محل کے اطراف بھی دھماکوں اور شدید فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایئرپورٹ کے قریب واقع فوجی اڈے پر دھاوا بولنے کی کوشش کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی محل کے اطراف چیک پوسٹوں اور سرکاری ٹیلی وژن کی عمارت کو بھی مسلح افراد نے نشانہ بنایا۔
علاقائی تنازعات کے امور کے صحافی خلیل ولد اجدود کے مطابق یہ ایک مسلح حملہ تھا اور حملہ آوروں نے فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ تاہم واقعے سے متعلق سرکاری طور پر فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان سامنے نہیں آیا۔
بعد ازاں نائمی سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائی کے بعد دھماکوں اور فائرنگ کا سلسلہ رک گیا۔
نائجر میں جولائی 2023 میں فوجی بغاوت کے بعد فوجی حکومت قائم ہے۔ ملک کی موجودہ حکومت نے مغربی ممالک سے تعلقات محدود کرتے ہوئے روس کے ساتھ روابط میں اضافہ کیا ہے۔ نائجر، مالی اور برکینا فاسو نے خطے میں سیکیورٹی تعاون کے لیے مشترکہ اتحاد بھی قائم کر رکھا ہے۔
ساحل کے اس خطے میں القاعدہ اور داعش سے وابستہ مسلح گروہوں کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں اور نائجر میں رواں سال مختلف حملوں میں شہریوں سمیت متعدد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 36 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C