نائجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
👁️ 243 بار دیکھا گیا
نائجیریا میں داعش کے ٹھکانوں پر امریکی فضائی حملے
ابوجا (ڈیلی اردو) نائجیریا کی حکومت کے مطابق صوبے سوکوٹو کے باؤنی جنگل میں داعش سے منسلک دو کیمپوں کو امریکی حمایت سے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کا ہدف ساحل کے علاقے سے نائجیریا میں داخل ہونے والے غیر ملکی جنگجو تھے۔
یہ کارروائی جمعرات کو صدر بولا احمد تینوبو کی منظوری کے بعد خلیجِ گنی میں موجود امریکی بحری پلیٹ فارمز سے کی گئی۔ نائجیریا کی وزارت اطلاعات کے مطابق حملوں سے قبل تفصیلی انٹیلی جنس، منصوبہ بندی اور نگرانی کی گئی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ یہ کارروائی نائجیریا کی درخواست پر کی گئی، کیونکہ داعش کے عناصر خطے میں مسیحیوں کو نشانہ بنا رہے تھے۔
حکومتی بیان کے مطابق اس کارروائی میں امریکی ڈرونز استعمال کیے گئے جن کا ہدف داعش کے کیمپ تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ کیمپ نائجیریا میں بڑے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔ حملوں میں کوئی شہری ہلاک نہیں ہوا۔
سوکوٹو کی صوبائی حکومت نے بھی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی۔ اس کارروائی کو ابوجا اور واشنگٹن کے درمیان ایک غیرمعمولی مشترکہ عسکری اقدام قرار دیا جا رہا ہے، جو ساحل کے علاقے سے پھیلتی شدت پسندانہ کارروائیوں کے تناظر میں دونوں ممالک کے سیکیورٹی تعاون میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
نائجیریا نے شدت پسند نیٹ ورکس کے خلاف مزید کارروائیوں کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں مزید دو آئل ٹینکرز بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے ، پاسدران انقلاب کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لندن: القاعدہ اور ٹی ٹی پی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے 18 سالہ نوجوان کو چار سال سے زائد قید
24/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ریاض میں دو دھماکوں کی آوازیں، سعودی عرب کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
24/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حکام اور سفارت کاروں کے قتل کی منصوبہ بندی تیز کرنے کا الزام، انٹیلی جنس انتباہ جاری
24/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
دہشتگردوں کو پناہ نہ دیں، خیبرپختونخوا کو دہشتگردی سے پاک کریں گے: گورنر فیصل کریم کنڈی
23/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26395 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15629 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11929 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9285 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7543 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5505 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C